پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

افغانستان جنگی معاشیات کا حصہ بن چکا ہے جس نے اسلحہ، منشیات اور دہشتگردی دی ،سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ

datetime 21  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ افغانستان جنگی معاشیات کا حصہ بن چکا ہے جس نے اسلحہ، منشیات اور دہشتگردی دی۔سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وسطی ایشیا پاکستان کیلئے مواقع رکھتا ہے ٗتاہم بین الاقوامی گروہوں، عناصر اورشدت پسندوں کا سامنے آنا لمحہ فکریہ ہے ٗ افغان تنازعہ سے پاکستان سے زیادہ کوئی ملک متاثرنہیں ہوا۔

پرامن اورمستحکم افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے اور افغانستان میں مزید جنگ وجدل کا متحمل نہیں ہوسکتے، امن کیلئے افغان صدرکے حالیہ اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں اورتعاون بھی کریں گے، افغانستان جنگی معاشیات کا حصہ بن چکا ہے جس نے اسلحہ، منشیات اوردہشتگردی دی۔تہمینہ جنجوعہ نے مقبوضہ کشمیرسے متعلق کہا کہ مسئلہ کشمیرکے باعث جنوبی ایشیاء میں ترقی رک گئی ہے، مسئلہ کشمیرکے جلد، منصفانہ، عوامی امنگوں اوراقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل سے ترقی یقینی ہوگی ٗ امید ہے کہ بھارت جلد مسئلہ کشمیرکے پرامن حل کی جانب جائے گا اور تعاون کو یقینی بنانے کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے گا۔سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ چین کا ابھرنا اورسی پیک منصوبہ علاقائی ترقی کا منصوبہ ہے، دنیا یک قطبی سے کثیر قطبی کی جانب بڑھ رہی ہے، سی پیک مشرق وسطی سے وسط ایشیاء تک پاکستان کو پل بنائے گا، عالمی طاقت کا توازن تبدیل ہورہا ہے، خطے کے مابین تعاون کے امکانات انتہائی روشن ہیں۔تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ اقتصادی تعاون تنظیم سے تاپی گیس پائپ لائن منصوبے تک پاکستان سنجیدہ کاوشیں کررہا ہے، تاپی گیس پائپ لائن اورکاسا ایک ہزارمنصوبے بھی ترقی کے سفرکوتیزکریں گے، پاکستان نے سب سے پہلے وسط ایشیائی ریاستوں کوتسلیم کیا، سرد جنگ کے بعد سے وسط ایشیاء اورجنوبی ایشیاء کے مابین کلیدی مواقع ہیں اور روس کے ساتھ تعلقات تیزی سے مستحکم ہو رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…