جمعرات‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2025 

پانی کا بہاؤ145ملین ایکڑ فٹ ہے اور صرف کتنے فیصد پانی کو ذخیرہ کیاجارہاہے؟پاکستان پانی کی قلت کے حوالے سے دنیا میں کس نمبرپر پہنچ گیا؟چونکادینے والے انکشافات

datetime 7  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) آبی ماہرین نے آنے والے سالوں میں پانی کی قلت پر اپنی شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانی ذخیرہ کرنے کیلئے بڑے ڈیمز بنانے کے ساتھ بھارت کو آبی جارحیت سے نہ روکا گیا تو انتہائی گھمبیر صورتحال پیدا ہو سکتی ہے ۔ ماہرین کے مطابق پاکستان میں

پانی کا بہاؤ 145ملین ایکڑ فٹ ہے جس میں سے صرف دس فیصد ذخیرہ کیا جارہا ہے ،پاکستان پانی کی قلت کے حوالے سے پندرہویں نمبر پر ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 30سال سے کوئی بڑا ڈیم نہیں بنا جس کہ وجہ سے ہر سال بارشوں اور گلےئشئر کا پانی ضائع ہوجاتا ہے جس کہ وجہ سے ہمیں ہر سال 500ار ب روپے کا نقصان اٹھانا پڑتا ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ تربیلا ، منگلا ڈیم اورچشمہ میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش کم ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نئے ڈیمز بننے سے ہم پانی ذخیرہ کرسکتے ہیں جس سے بجلی کی پیدا وارمیں اضافہ ہوگا اور بجلی کے معاملے پر جو ظلم ہمارے ساتھ ہوا وہ ہماری نسلوں کے ساتھ نہیں ہوگا ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر فاقہ کشی اختیار نہیں کرنی تو پانی ذخیرہ کرنے کیلئے ہمیں ڈیمز بنانا ہونگے ۔کالا باغ ڈیم پر 1980میں کام شروع ہوا اور پھر سیاسی وجوہات کی بناء پر اس پر کام بندکردیاگیا اگر کالا باغ ڈیم بنے گا تو اس میں سے نہریں نکلیں گی جس سے متعدد علاقوں کوفائدہ حاصل ہوگا ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈیمز بنانے کے ساتھ ساتھ ہمیں بھارت کو اپنے دریاؤں کے پانی پر پر ڈیمز بنانے سے بھی روکنا ہوگا ۔



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…