جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

سب سے بڑا اپ سیٹ،سینٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین شپ کے لئے رابطے تیز ، بلوچستان کے 8نومنتخب آزاد سینیٹرز نے اہم سیاسی جماعت کی حمایت کردی

datetime 4  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کی مختلف سیاسی جماعتوں نے سینٹ انتخابات کے بعد چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین شپ کے لئے رابطے تیز کردیئے جب کہ پیپلز پارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں بلوچستان کے 8نومنتخب آزاد سینیٹرز کی حمایت حاصل ہے سینٹ انتخابات میں 15نشستیں حاصل کرنے کے بعد مسلم لیگ(ن)ایوان بالا میں سب سے بڑی جماعت بن گئی جس کی مجموعی سیٹوں کی تعداد 33ہے جب کہ پیپلز پارٹی کے پاس سینٹ کی مجموعی نشستیں 20ہیں

اور وہ دوسرے نمبر پر ہے چیئرمین سینٹ لانے کے لئے مسلم لیگ(ن)اور پیپلز پارٹی میں سخت مقابلہ ہوگا جس کے لئے دونوں جماعتوں نے آزاد امیدواروں اور ہم خیال جماعتوں سے رابطے شروع کردیئے بلوچستان سے 8اور فاٹا سے 4منتخب ہونے والے آزاد سینیٹرز چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے لئے سیاسی ماحول میں بے چینی پیدا کرسکتے ہیں نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہا کہ ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعتوں سے چیئرمین سینٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے لئے رابطے کئے جائیں گے اور ان سے گزارش کی جائے گی اس مرتبہ چیئرمین سینٹ کو بلوچستان سے ہونا چاہئے کیونکہ اس وقت پشتونخواملی عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی کے سینٹ میں 10 اراکین ہیں اور جس کے ساتھ اتحاد ہوا اسے بھرپور سپورٹ کریں گے تاہم پشتونخواملی عوامی پارٹی کی پارلیمانی لیڈر عبدالرحیم زیارتوال نے کہا کہ چیئرمین سینٹ شپ کے لئے نیشنل پارٹی اور پشتونخواملی عوامی پارٹی بیٹھ کر آئندہ کی حکمت عملی طے کریں گے اور جس کے ساتھ اتحاد ہوا ان سے ہی اپیل کریں گے کہ وہ اس مرتبہ چیئرمین سینٹ شپ بلوچستان سے لیا جائے کیونکہ بلوچستان ویسے بھی ہر حوالے سے پسماندگی کا شکار ہے اور اس مرتبہ دونوں اتحادی جماعتیں اپنے حقوق کے لئے جدوجہد کریں گے تاہم جمعیت علماء اسلام ڈپٹی چیئرمین شپ بچانے کے لئے مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی سے رابطے شروع کردیئے

اور دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی اس بارے رابطے کا امکان ہے تاہم بلوچستان حکومت میں شامل منحرف اراکین کا کہنا ہے کہ سینیٹ چیئرمین بلوچستان سے ہونا چا ہئے ن لیگ سمیت کسی بھی جماعت کے لئے ہمارے دروازے بند نہیں تا حال ہم نے کسی بھی جماعت کیساتھ جانے کا فیصلہ نہیں کیا ۔ پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء و سابق صدرکے دست راست ڈاکٹر قیوم سومرونے پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی ہدایت پر کوئٹہ آکر بلوچستان کے نو منتخب آزاد سینیٹرز سے رابطے کئے

اور پیپلز پارٹی کی جانب سے یہ دعویٰ کیاگیا ہے کہ بلوچستان کے 8نومنتخب آزاد سینیٹرز نے انہیں حمایت کی یقین دہانی کرا دی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں نومنتخب آزاد سینیٹرز سے ملاقات کے دوران کیا ڈاکٹر قیوم سومرونے کہاکہ نومنتخب آزاد سینیٹرز کوان کی کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کی اور سیاسی جماعتوں کے سینیٹرز سے بھی حمایت حاصل کریں گے اور اس بار بھی چیئرمین سینیٹ پیپلز پارٹی کا ہی ہوگاتاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان سے منتخب ہونے والے آزاد سینیٹرز حلف اٹھانے کے بعد ایوان بالا میں آزاد حیثیت سے خدمات سرانجام دیں گے ۔

دریں اثناء معلوم ہوا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین نے بلوچستان میں منتخب ہونے والے آزاد سینیٹرز سے رابطے شروع کردیئے اور نومنتخب سینیٹرز انوارالحق کاکڑ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین پارٹی سربراہ عمران خان کی ہدایت پر آج کوئٹہ پہنچیں گے اور بلوچستان سے منتخب ہونے والے آزاد سینیٹرز سے ملاقاتیں کریں گے اور جہانگیر ترین نے نومنتخب آزاد سینیٹر انوارالحق کاکڑ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکبا د دی اور امیدظاہر کی کہ وہ ایوان بالا میں بلوچستان کی حقیقی نمائندگی کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے ۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…