اسلام آباد(اے این این ) چیئرمین نیب ریٹائرڈ جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بدعنوانی کے خلاف جنگ قومی فریضہ سمجھ کر لڑ رہے ہیں، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل ،پلڈاٹ اور ورلڈ اکنامک فورم نے نیب کے اقدامات کو سراہا ہے، بدعنوانی کے خاتمے کے لیے نیب سے تعاون کرے۔ نیب کی سب کا احتساب مہم موثر بنانے کے حوالے سے ایک بیان میں چیئرمین ریٹائرڈ جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ بدعنوانی قومی دشمن ہے نوجوان نسل کو کرپشن کے
خاتمے کے لیےآگے بڑھ کر تعاون کرناچاہیے۔نیب اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب کا کہنا تھاکہ گزشتہ سال جنوری تا مارچ کے مقابلے میں نیب کی اسی مدت میں اس سال کارکردگی میں دو گنا بہتری آئی ہے ،انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کے خلاف جنگ قومی فریضہ سمجھ کر لڑ رہے ہیں ،نیب بدعنوانی کے خاتمے کے لیے عوام کی توقعات پر پورا اترے گی،نیب کے تمام افسران کو شفاف پن اور قواعد کے تحت کارروائی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔