لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) اس وقت ملک میں گیس کی یومیہ طلب 6 ارب جبکہ پیداوار 4 ارب کیوبک فٹ ہے، مگر سدا یہ صورتحال نہیں رہے گی،اوگرا نے 2030 تک پاکستان میں قدرتی گیس کی انتہائی قلت پیدا ہونے سے آگاہ کر دیا ہے ،12 سال کے دوران گیس کا شارٹ فال 80فیصد بڑھ جائے گا ۔اوگرا کی 2016-17ء کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت ملک میں گیس کی یومیہ طلب 6 ارب جبکہ پیداوار 4 ارب کیوبک فٹ ہے، مگر سدا یہ صورتحال
نہیں رہے گی، 2030 میں طلب 8 ارب سے بھی بڑھ جائے گی جبکہ یومیہ پیداوار صرف 1 ارب کیوبک فٹ ہوگی۔اوگرا حکام کا کہنا ہے کہ 12 سال میں گیس ذخائر میں 80فیصد کمی ہوگی۔رپورٹ کے مطابق گیس کی قلت پوری کرنے کیلئے نئے ذخائر کی دریافت ناگزیر ہے تو درآمدی گیس پر بھی انحصار کرنا ہوگا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ہمیں ایسی صورتحال میں ایل پی جی کی طر ف جانا ہوگا اور اس کے لئے حکومت کو پیشگی اقدام کرنے کی ضرورت ہے۔