پیر‬‮ ، 15 جون‬‮ 2026 

مقدمات کی تعداد 3ہو گئی ، معاملہ گھمبیر ہو گیا ایم کیو ایم رہنما سلمان مجاہد بری طرح پھنس گئے ایک اور کیس سامنے آگیا

datetime 15  فروری‬‮  2018 |

کراچی(این این آئی)متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم)کے رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ کے خلاف تیموریہ تھانے میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ علینہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں تشدد، حبس بے جا میں رکھنے سمیت مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متاچررہ لڑکی علینہ نے کہاکہ سلمان مجاہد کے خلاف تمام ثبوت پولیس کو دے دیئے ہیں ان سے کوئی رقم نہیں لی،بھائی نے بھی کوئی حلف نامہ نہیں دیا،

ہمارے خلاف درج کروائی گئی ایف آئی آر بے بنیاد ہے ۔علینہ نے میڈیا پر چلنے والی تصاویر کے بارے میں کہا کہ ان تصاویر کو غلط انداز سے پیش کیا گیا ہے سب تصاویر میری فیملی کی موجودگی میں لی گئیں۔ سماجی رہنما صارم برنی نے میڈیا سے بات چیت میں کہاکہ ہم ایسے لوگوں کو پارلیمنٹ میں دیکھنا نہیں چاہتے جو لوگوں کو اغوا کرتے ہوں علینہ کو انصاف دلوانے کے لئے ہر حد تک جائیں گے۔واضح رہے کہ علینہ نے دو روز قبل بھی سلمان مجاہد بلوچ پر جنسی زیادتی سمیت دیگر الزامات میں گلشن اقبال تھانے میں مقدمہ درج کرایا تھا، جب کہ دو روز قبل پی ٹی آئی کے کارکن کو اسلحہ دکھانے اور ڈرانے دھمکانے پر بھی ایم کیو ایم رہنما کے خلاف گزری تھانے میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ ایم کیو ایم کے رہنما سلمان مجاہد بلوچ کے خلاف تین روز میں درج مقدمات کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔دوسری طرف معاملے کی تحقیقات ایس ایس پی فاروق اعوان کے سپرد کر دی گئی ہیں ۔واضح رہے کہ نوجوان پر اسلحہ تاننے کے کیس کی تحقیقات بھی فاروق اعوان ہی کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…