جمعرات‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2025 

ن لیگ کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا،سینٹ الیکشن سے قبل بازی پلٹ گئی،اتنی بڑی تعداد میں ارکان اسمبلی کی بغاوت کہ کسی نے سوچابھی نہ ہوگا

datetime 12  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (نیوزڈیسک) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ ہم خیال ارکان اسمبلی کے ساتھ ملکرسینیٹ انتخابات میں 8سے 9 نشستیں حاصل کر نے میں کا میاب ہو جائیں گے ،بلوچستان میں ہارس ٹرےٖڈنگ سے متعلق افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے ،سینٹ انتخابات میں ہمارے تمام ہم خیال ارکان کا فیصلہ مشترکہ ہو گا تمام جما عتوں سے رابطے میں ہیں ہمارے حق میں مثبت نتائج آئیں گے،

یہ بات انہوں نے پیر کو صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ،اس موقع پر صوبائی وزراء میر سرفراز بگٹی،منظور احمد کاکڑ،وزیراعلی کے مشیر میر ضیا ء اللہ لانگوبھی انکے ہمراہ تھے ، وزیراعلی میر عبدالقدو س بزنجو نے کہا کہ شمع پروین مگسی کے کاغذات نامزدگی کے لئے تائید کنندہ کی حیثیت سے پیش ہوا ہوں،سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈ نگ کے بلکل بھی امکانات نہیں ہیں ہمارے حمایت یافتہ تمام امیدوار آزاد حیثیت سے انتخابات لڑے گے بلوچستان اسمبلی میں ہمارے ہم خیال ارکان کی تعداد41 ہے اسکے علاوہ جمعیت علماء اسلام سمیت دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی بات چیت چل رہی ہے ان کا کہنا تھا کہ آزاد حیثیت سے کامیاب ہونے والے تمام ارکان باہمی مشاورت سے کسی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کا فیصلہ کرینگے سابق وزیر اعلیٰ نواب ثنا اللہ زہری کی حکومت تبدیلی کرنے والے اتحادیوں کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے میڈیا کسی بھی خبر کو تصدیق کے بعد چلائے،اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیرداخلہ میر سرفرازبگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے بارے میں یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ یہا ں ہر سینیٹ کے انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ ہوتی ہے اور ارکان اسمبلی تجویز اور تائید کرنے کے بھی کروڑوں روپے لے ر ہے ہیں یہ سب من گھڑت خبریں ہیں جس کے خلاف عدالت جانے کا حق محفوظ رکھتے ہیں ہارس ٹریڈنگ کی خبروں کی تردید کرتے ہیں کوئی ممبر پیسہ نہیں لے رہا ہے، انہوں نے کہاکہ میرا وزیر اعلی بلوچستان سے کوئی اختلاف نہیں ہے میں انکے ساتھ ہوں اور اور ان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن


اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…