اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے صوبے خیبرپختونخواہ کے مالاکنڈ ڈویژن میں سوات کے علاقے میں زلزلے کے جھٹکے، ریکٹر سکیل پر شدت 4.1ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا، محکمہ موسمیات۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صوبے خیبرپختونخواہ کے مالاکنڈ ڈویژن میں سوات کے علاقے میں زلزلے کے جھٹکےمحسوس کئے گئے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.1ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کا مرکزی افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔ زلزلے کی گہرائی 82 کلومیٹر زمین کے اندر تھی۔ زلزلے کے اچانک شدید جھٹکے نے سوات کے درودیوار کو لرزا کر رکھ دیا ۔ لوگ کلمہ طیبہ کا ورڈ کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔