اتوار‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2024 

ایک ہاتھ میں تسبیح ، دوسرے میں بوتل اور کمرے میں لڑکیاں۔۔ عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے ملک چھوڑتے ہوئے کیا انکشاف کر دیا ، بڑے بڑے بے نقاب ہو گئے

datetime 7  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی کلچر کا سب سے بڑا مسئلہ منافقت ہے ، مغرب میں کسی کوپتاہو کہ یہ شادی شدہ ہے توکوئی اس کی طرف نظراٹھا کربھی نہیں دیکھتا، پاکستان میںہا تھ میں تسبیح ہوتی ہے، بند دروازے کے پیچھے نشہ اور کمروں میں خواتین بھی بند کی ہوتی ہیں، شادی شدہ لوگوں کے گھربھی تباہ کیے جاتے ہیں،یہاں نمازکی صفوں میںکھڑے ہو کردیکھا جاتا ہے کہ کس نے ہاتھ کہاں باندھے ہیں،

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی کلچر کا سب سے بڑا مسئلہ منافقت ہے ، مغرب میں ایسا کچھ نہیں، وہاں اگر کچھ کیا جاتا ہے تو کھلم کھلا کیا جاتا ہے ۔ یہاں چادر پہن کر دروازہ بند کر کے وہ کام کیا جاتا ہے جو گورے شاید کبھی نہیں کریں۔ ہاتھ میں تسبیح ہو، دروازہ بند کرکے منشیات استعمال کررہے ہوں،خواتین کمروں میں بند کی ہوں، شادی شدہ لوگوں کے گھرانے تباہ کررہے ہوں۔مغرب میں اگرکسی کوپتاہو کہ یہ شادی شدہ ہے توکوئی اس کی طرف نظراٹھا کربھی نہیں دیکھتا۔ وہاں اگرپاکستانی کلچرجیسا کچھ ہوتوملامت کی جاتی ہے لیکن یہاں بڑی دلیری سے کہا جاتا ہے کہ میری چار بیویاں ہیں۔ پاکستانی کلچر کبھی میرے لئے جاذب نہیں رہا، اس کے مشاہدے سے پتہ چلا کہ یہاں نماز کی صفوں میں بھی کھڑے ہو کر دیکھا جاتا ہے کہ کس نے ہاتھ کہاں باندھے ہیں۔واضح رہے کہ دو روز قبل ریحام خان نے بھارتی ٹی وی این ڈی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ عمران خان نے ان سے شادی کو چھپایا، جبکہ سپریم کورٹ نے انہیں صادق اور امین قرار دیا ہے۔ ریحام خان نے سپریم کورٹ کے اس فیصلے پر تعجب کا بھی اظہار کیا جبکہ نجی ٹی وی جیو نیوز

کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ انہیں دھمکیاں دی جا رہی ہیں جبکہ کچھ سابق کرکٹرز نے انہیں عمران خان کے معاملات سے الگ رہنے کا بھی مشورہ دیا ہے۔ریحام خان کے میڈیا پر حالیہ انٹرویوز نے تحریک انصاف اور اس کے چیئرمین عمران خان کو شدید پریشانی میں مبتلا کر رکھا ہے کیونکہ الیکشن کے قریب ریحام خان کے یہ انٹرویو ان کی ساکھ کو بھی متاثر کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…