پاکستان کے خلاف بھارتی رہنمائوں کے بیانات امن کیلئے شدید خطرہ ہیں ٗوزیر خارجہ

26  جنوری‬‮  2018

اسلام آباد(این این آئی) وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہاہے کہ پاکستان کے خلاف بھارتی رہنمائوں کے بیانات امن کیلئے شدید خطرہ ہیں۔وزیرخارجہ کی جانب سے سینٹ میں اپنے تحریری جواب میں بتایا گیا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تمام مسائل بشمول جموں وکشمیرتنازعے کا حل چاہتا ہے ٗبھارتی وزیرخارجہ کے 2015 کے دورہ پاکستان میں اتفاق ہوا تھا کہ دوطرفہ بات چیت شروع کی جائے ۔

بدقسمتی ہے کہ ہمارے دوستانہ تعلقات کا جواب بھارت سے نہیں دیا گیا، پاکستان کے خلاف بھارتی رہنمائوں کے بیانات امن کے لیے شدید خطرہ ہیں جبکہ پاکستان تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت کی قابض افواج کی کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں تشویش کا باعث ہیں، 2018 میں بھارتی افواج نے 170 سے زیادہ بارلائن آف کنٹرول اورورکنگ بائونڈری کی خلاف ورزی کی، بھارت نے ایل او سی اور ورکنگ بائونڈری پر جان بوجھ کر کشیدگی بڑھا دی ہے اورصرف 24 دنوں میں 11 شہری شہید اور 48 زخمی ہوئے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…