لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز نے مسلسل خسارے کے باعث کویت کا روٹ بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ، یکم فروری کے بعد کویت کے لئے بکنگ بند کر دی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے کی لاہور
سے کویت کے لئے ہفتے میں دو فلائٹیں آپریٹ کی جاتی ہیں تاہم مذکورہ روٹ پرمسلسل خسارے کیوجہ سے اسے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے پی آئی اے مجموعی خسارہ بھی کم ہونے پر اس روٹ کو دوبارہ بحال کر دیا جائے گا۔