پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

اٹک کے ہسپتال میں دھماکہ،6 افراد جاں بحق،متعدد زخمی ،دھماکے کی وجہ سے ہسپتال کا گائنی وارڈ مکمل طور پر منہدم

datetime 1  جنوری‬‮  2018 |

کامرہ کینٹ(آئی این پی) اٹک کے ایک ہسپتال میں سلنڈر دھماکے سے بچوں اور خواتین سمیت 6افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے جبکہ وزیراعلی شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری رپورٹ طلب کرلی اور حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پراظہارافسوس کیا ہے۔پیر کواٹک کے اسفند یار بخاری ہسپتال میں گیس سلنڈر دھماکے کے باعث عمارت کا ایک حصہ مکمل طور پر منہدم ہونے سے2 خواتین اور 2 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔عمارت کے ملبے تلے دب کر

زخمی ہونے والوں میں مریض اور ان کے اٹینڈنٹ شامل ہیں۔ریسکیو ٹیموں نے عمارت کے ملبے تلے افراد کو نکال لیا جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دی گئی۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) اٹک عبادت نثار، ڈپٹی کمشنر رانا اکبر حیات اور رکن قومی اسمبلی شیخ آفتاب موقع پر پہنچے۔رانا اکبر حیات نے عمارت کے منہدم ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ ہسپتال میں موجود متعدد مریض اور ان کے عزیز و اقارب زخمی ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ ہسپتال کی عمارت سلنڈر پھٹنے سے منہدم ہوگئی جس کی تفتیش کی جا رہی ہے۔انہوں نے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا۔دوسری جانب وزیراعلی شہباز شریف نے ا ٹک ڈی ایچ کیواسپتال میں سلنڈردھما کے میں عمارت کا کچھ حصہ گر نے کا نوٹس لیتے ہوئے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پراظہارافسوس کیا ہے ۔وزیراعلی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔شہبازشریف نے صوبائی وزیرصحت اورسیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کرلی۔وزیراعلی کاکہنا ہے کہ انکوائری کرکے ذمے داران کا تعین کیا جائے،غفلت کے ذمے داروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جا ئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…