امریکی اداروں کی رپورٹس نے ٹرمپ کا جھوٹ بے نقاب کر دیا، امریکی صدر کے اعداد و شمار ہی غلط نکلے،حقیقت میں کتنا پیسہ دیا؟اعداد و شمارسامنے آگئے

1  جنوری‬‮  2018

واشنگٹن (آئی این پی)امریکی اداروں کی رپورٹس نے ٹرمپ کا جھوٹ بے نقاب کر دیا، امریکی صدر کے اعداد و شمار ہی غلط نکلے، پاکستان کو صرف 19 ارب ڈالر امداد ملی جبکہ 14 ارب ڈالر سے زائد رقم دہشت گردی کے خلاف جنگی اخراجات کی مد میں امریکا پر واجب الادا تھی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو منہ میں آئے بول دیتے ہیں، پاکستان کو 33 ارب ڈالر کی امداد دینے کے غلط اعداد و شمار دینے سے پہلے اگر اپنے ہی ادارے کانگریشنل ریسرچ سروس کی جاری رپورٹ پر نظر مار لیتے تو شاید دنیا کے سامنے

شرمندگی سے بچ جاتے۔رپورٹ کے مطابق امریکہ نے پاکستان کو 2002 سے اب تک صرف 19 ارب ڈالر امداد دی ہے جبکہ 14 ارب 50 کروڑ ڈالر وہ رقم ہے کہ جو دہشت گردی کے خلاف جنگی اخراجات کی مد میں ادا کیے گئے ہیں۔ یہ وہ اخراجات ہیں کہ جن کی ادائیگی کرنا امریکہ کا فرض ہے اور یہ کوئی امداد نہیں ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو سرہانے اور احسان مند ہونے کے بجائے امریکی صدر ڈانلڈ احسان فراموشی کامرتکب ہو رہے ہیں۔افغانستان میں امریکہ کی ناکامیوں پر سوال اٹھاںے کے بجائے ڈانلڈ ٹرمپ پاکستان سے ہی ڈو مور کا مطالبہ ایسے کرتے ہیں، جیسے کھسیانی بلی کھمبا نوچے۔امریکا کی وفاقی ایجنسیوں کی مرتب کردہ رپورٹ کے مطابق 2018 میں سب سے زیادہ 3 ارب 10 کروڑ ڈالرامداد اسرائیل کو ملے گی، دیگر ممالک میں مصر، اردن، افغانستان، کینیا، تنزانیہ، یوگنڈا، زیمبیا، نائجیریا اور عراق شامل ہیں۔ یاد رہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کو آئندہ سے کسی بھی قسم کی امداد نہ دینے کی دھمکی دیدی ہے۔ اپنی ٹویٹ کے ذریعے ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ گزشتہ پندرہ برسوں میں ہم نے پاکستان کو 33 ارب ڈالرز کی امداد دی جو بے وقوفی تھی۔ اب پاکستان کو کوئی امداد نہیں ملے گی۔



کالم



آئوٹ آف دی باکس


کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…