پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

ڈالروں کا حساب سرعام دینے کا اعلان،پاکستان اور امریکہ میں ٹھن گئی،امریکہ ایک ہی وقت میں پاکستان اور ایران کے خلاف کیوں بیانات جاری کررہا ہے،پاکستان نے اصل وجہ بتادی

datetime 1  جنوری‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اپنی سرزمین کی حفاظت کی ہم نے قسم اٹھائی ہے اور یہ حفاظت ہر حال میں کریں گے،ٹرمپ کے ٹویٹ کا جلد جواب دے کر دنیا کو حقیقت حال سے آگاہ کریں گے کہ سچائی اور افسانے میں کیا فرق ہوتا ہے،ہماری خارجہ پالیسی ہمارے قومی مفاد کی سمت میں ہے، امریکہ کو پیسوں کا حساب سرعام دینے کو تیار ہیں،ٹرمپ کے نومور کی کوئی اہمیت نہیں، امریکہ افغانستان کی جنگ میں پھنسا ہوا ہے،

اپنی شرمندگی مٹانے کیلئے پاکستان اور ایران کے خلاف بیانات جاری کررہا ہے،افغان مسئلے کا پرامن حل بات چیت سے نکالنے کی ضرورت ہے۔وہ پیر کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے۔وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹویٹ کا جلد جواب دیں گے اور دنیا کو حقیقت حال سے آگاہ کریں گے، ہم دنیا کو بتائیں گے کہ سچائی اور افسانے میں کیا فرق ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کو پہلے ہی نومور کہہ چکے ہیں، اب ٹرمپ کے نومور کی کوئی اہمیت نہیں ہے،ٹرمپ نے پیسوں کی جو بات کی ہے اس میں وہ پیسے بھی شامل کرتے ہیں جو افغان آپریشن کے دوران ہمارے خرچہ کی مد میں دی گئی، امریکہ سے پیسے ہم نے خدا واسطے نہیں لئے، ہماری سرزمین، ریلویز، سڑکیں اور فضائی اڈے استعمال کئے گئے جن کی مد میں ہمیں پیسے دیئے جاتے تھے اور ان پیسوں کا باقاعدہ آڈٹ کیا جاتا تھا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ افغانستان کی جنگ میں پھنسا ہوا ہے اور اپنی شرمندگی مٹانے کیلئے پاکستان اور ایران کے خلاف بیانات جاری کئے جا رہے ہیں، امریکی اپنی ناکامی کو پاکستان پر تھوپنا چاہتا ہے،امریکہ کو ادراک کرنا ہو گا کہ افغان مسئلے کا حل ملٹری وار نہیں ہے، افغان مسئلے کا پرامن حل بات چیت سے نکالنے کی ضرورت ہے،ہم امریکہ کو پیسوں کا حساب سرعام دینے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنی سرزمین کی حفاظت کی ہم نے قسم اٹھائی ہے اور یہ حفاظت ہر حال میں کریں گے، ہماری خارجہ پالیسی ہمارے قومی مفاد کی سمت میں ہے، ہماری خارجہ پالیسی کی ماضی کی طرح اور کوئی سمت نہیں ہے اب صرف ملکی مفاد کی سمت ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ شریف برادران کے دورہ سعودی عرب سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس سوال کو فی الحال رہنے دیں اس کا جواب کسی اور وقت دیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…