لاہور، محبوبہ نے 35سالہ عاشق کو بے وفائی پر زہردیکرموت کے گھاٹ اتار دیا ،انتہائی افسوسناک تفصیلات سامنے آگئیں

1  جنوری‬‮  2018

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مغلپورہ کے علاقے میں مبینہ طور پر محبوبہ نے 35سالہ عاشق کو بے وفائی پر زہردیکرموت کے گھاٹ اتار دیا پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کرکے خاتون کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ فیصل آباد کے نواحی علاقے سمندری کا رہائشی وحید احمد وکالت کرتا تھا ۔ اس کی کی پہلی شادی کچھ عرصہ قبل سمندری میں ہی ہوئی اور اس کی ایک بیٹی ہے جبکہ اس کی پہلی بیوی کچھ عرصہ قبل فوت ہو گئی۔

مغلپورہ پولیس کے مطابق وحید احمد کے پاس عظمیٰ نیاز نامی خاتون سمندری میں کسی کیس کے سلسلہ میں آتی تھی اس کے چار بچے ہیں جبکہ اس کو شوہر بھی فوت ہو گیا تھا دونوں کی سمندری میں ہی دوستی ہو گئی اور بات شادی تک پہنچ گئے دونوں کی میل ملاقاتوں کا سلسلہ جاری تھا ،پولیس نے مزید بتایا کہ خاتون عظمیٰ نیاز کے والد نیاز احمد نے اپنی بیٹی کو شوہر کے فوت ہونے کے بعد مغلپورہ کے علاقے محلہ امرتسری فیاض پارک میں گھر رہائش کے لئے دے دیا تھا خاتون گھر میں اپنے بچوں کے ہمراہ رہتی تھی۔ دونوں کے گھر والے اس شادی کے لئے رضا مند نہیں تھے ، مغلپورہ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ وحید احمد کے گھر والوں نے اس کی شادی 20دسمبر کو کر دی تھی ، عظمیٰ بی بی اس کی شادی سے خوش نہیں تھی ۔ گزشتہ روز عظمیٰ نیاز نے وحید احمد کو اپنے گھر ملنے کے لئے بلوایا اور اس کو مبینہ طور پر زہر دیکر قتل کر دیا ، وحید احمد نے مرنے سے کچھ دیر قبل اپنے ایک دوست کو موبائل فون پر ایس ایم ایس کیا کہ اس کو عظمیٰ نے زہر دے دیا ہے جس سے اس کی موت ہو جائے گی ۔ وحید احمد کی موت کی اطلاع اس کے دوست ایڈووکیٹ نے پولیس کو دی جس پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کرکے مقتول کے بھائی افضال سلیم کی مدعیت میں خاتون عظمیٰ نیاز کے خلاف قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرکے خاتون کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

موضوعات:



کالم



فرح گوگی بھی لے لیں


میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…