پاکستان نے امریکہ کو شیخی بھگارنے کا موقع فراہم کیا،ٹرمپ کی دھمکیوں پر شیری رحمن ، اسد عمر اور شیخ رشید کاشدیدردعمل،حکومت کو انتباہ کردیا

1  جنوری‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ناکامیوں کی ذمہ داری پاکستان پر ڈالنا چھوڑ دے۔الفاظ کی جنگ کی بجائے صاف بات کرے۔ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماء سینیٹر شیری رحمن نے کہا کہ امریکہ اپنی پالیسی میں ابہام کا نشانہ پاکستان کو بنا رہا ہے،

انہوں نے کہا کہ امریکہ الفاظ کی جنگ کی بجائے صاف بات کرے۔ حساب کتاب کیلئے ہم تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اپنی امداد اپنے پاس رکھے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اسد عمر نے امریکی صدر کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کا ساتھ دیکر جتنا نقصان پاکستان کو ہوا امداد اس کی آدھی بھی نہیں ، انہوں نے کہا کہ امریکہ ناکامیوں کی ذمہ داری پاکستان پر ڈالنا چھوڑ دے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک امدادی ڈالروں کا تعلق ہے ، امریکہ کا ساتھ دیکر پاکستان نے بے وقوفی کی ۔ پاکستان نے امریکہ کو شیخی بھگارنے کا موقع فراہم کیا۔انہوں نے کہا کہ کا امریکی ساتھ کا پاکستان کی معیشت کو بھاری نقصان ہوا۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے ہزاروں جانیں دی ہیں ہمارا یقین ہے سپر پاور اللہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکی دوستی نبھانا تو دور دوستی میں عدت کے دس دن بھی پورے نہیں کرتے، دس ٹرمپ بھی اکٹھے ہو جائیں تو پاکستان کا بال بیکا نہیں کرسکتے۔شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کے 22 کروڑ عوام کا جینا مرنا پاکستان اور اسلام کیلئے ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ ٹرمپ کا بیان ان کی قومی اور صدارتی سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ناکامیوں کی ذمہ داری پاکستان پر ڈالنا چھوڑ دے۔الفاظ کی جنگ کی بجائے صاف بات کرے۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف دی باکس


کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…