ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ممالک میں پاکستان کس نمبر پر آگیا،تشویشناک صورتحال

datetime 28  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)دنیا بھر میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے تباہ کن اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے۔زہریلی گیسوں کے اخراج سے ناصرف درجہ حرارت میں اضافہ ہو رہا ہے بلکہ موسمیاتی تبدیلیاں بھی وقوع پذیر ہورہی ہیں۔موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے ممالک میں پاکستان 10ویں نمبر سے 7ویں نمبر پر آگیا ہے۔ماہرین کے مطابق پوری دنیا کی طرح پاکستان بھی گذشتہ ایک دہائی سے شدید ماحولیاتی مسائل کا شکار ہورہا ہے،

اس مسئلے کو افرادی اور حکومتی سطح پر سنجیدگی سے لیا جانا چاہیئے.دنیا میں کاربن ڈائی اکسائیڈ کی بڑھتی شرح،گلیشئرز کے پگھلنے اور سمندروں کی سطح میں اضافے سمیت درجہ حرارت کو بڑھنے سے روکنے کیلئے اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ موسم غیر معمولی تغیر و تبدل کا شکار ہورہا ہے۔ماہرین کے مطابق ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث خشک سالی، شدید بارشوں، سیلاب،

طوفان اور زمینی تودے گرنے سے حیاتیاتی تنوع کو لاحق خطرات اب واضح طور پر محسوس کئے جا سکتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ مستقبل میں معاشروں کی دیرپا ترقی کا انحصار تحفظ ماحولیات سے ہوگا کہ وہاں حیاتیاتی تنوع کو درپیش خطرات کا مقابلہ کتنی سنجیدگی سے کیا جارہا ہے۔ پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے ہر سطح پر آگاہی اور اقدامات کی ضرورت پر زور دیا جارہا ہے۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…