اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج 59برس کے ہو گئے اس موقع پر انہوں نے اپنی سالگرہ انتہائی سادگی سے منائی ۔اس موقع پر ان کے اہلخانہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔وزیر اعظم نے اپنے بچوں کی جانب سے لا یا گیا سالگرہ کا کیک کاٹا ۔اس موقع کی ایک تصویر بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہد خاقان عباسی چادر اوڑھے اپنے کمرے میں بیٹھے ہوئے ہیں اور پاجامہ پہن رکھا ہے جبکہ ان کے ساتھ
کھڑا بچہ کیک کاٹنے کے موقع کی تصویر لے رہا ہے ۔کیک بھی کسی عالیشان میز پر نہیں رکھا گیا بلکہ روز مرہ استعمال ہونے والی میز پر ہی کیک کو رکھا گیا جس پر کچھ دستا ویزات اور مزید کچھ روز مرہ استعمال ہونے والی اشیا ءرکھی ہوئی ہیں ۔انتہائی سادگی کی یہ تصویر جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی صارفین کی جانب سے پسندیدگی اور حیرت کا اظہار کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 27دسمبر 1958کو کراچی میں پیدا ہوئے تھے۔