پیر‬‮ ، 15 دسمبر‬‮ 2025 

مردم شماری کے نتائج درست ہوئے تو سندھ کا اگلا وزیراعلیٰ ہمارا ہوگا،بڑا دعویٰ سامنے آگیا

datetime 26  دسمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(این این آئی)ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستارنے کہا ہے کہ مردم شماری کے نتائج درست ہوئے تو2018 کے عام انتخابات کے بعد سندھ کا وزیراعلی ایم کیوایم پاکستان کا ہوگا۔الیکشن کمیشن کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ستارنے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان کے حالیہ جلسے تاریخی جلسے تھے

اورابھی توپارٹی شروع ہوئی ہے، جتنی بھی دھڑے بازی کرلی جائے ایم کیوایم پاکستان کا ووٹ نہیں توڑا جا سکتا، 2018 کے الیکشن میں ایم کیو ایم پاکستان کراچی، حیدرآباد، نواب شاہ اورسکھر سے جیتے گی ٗ ہم نے 2018 میں وزیراعظم کے الیکشن کیلئے تیاری نہیں کی، مردم شماری کے نتائج درست ہوئے تووزیراعلی کی سیٹ ایم کیو ایم پاکستان کی ہوگی۔ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ ایم کیو ایم کے روایتی مخالف صرف الزام ہی لگاتے ہیں ٗہمارا 23 اگست 2016 کا اقدام عوام کے سامنے ہے، مقدمات کے فیصلے عدالتوں کوکرنے دیئے جائیں اور میدان میں آکربنیادی ایم کیو ایم کا مقابلہ کریں، ارشد وہرا کے وکیل غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹ رہے ہیں، ارشد وہرا اور ان کے وکیل الزام تراشیوں سے گریز کریں اور ادھر ادھر کی ہانکنے کے بجائے اصل معاملے پر بات کریں ٗارشد وہرا کا تعلق ایم کیو ایم سے تھا، پارٹی کو چھوڑنے کا اعلان انہوں نے خود کیا اور یہ اعلان انہوں نے بند کمرہ میں نہیں میڈیا کے سامنے کیا، ارشد وہرہ اوران کے وکیل کو مشورہ ہے کہ وہ اس معاملے میں اپنا اور ہمارا وقت برباد نہ کریں۔واضح رہے کہ ارشد وہرا ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار کی حیثیت سے کراچی کے ڈپٹی میئر منتخب ہوئے تھے تاہم بعد میں انہوں نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی، جس پر فاروق ستار نے انہیں ڈی سیٹ کرانے کے لیے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…