اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی ان کی اہلیہ اور والدہ سے ملاقات کرا دی ہے، پاکستان نے اس ملاقات کے بعد بھارتی حکومت سے کلبھوشن یادیو کا پنشن ریکارڈ مانگ لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت کا کہنا تھا کہ کلبھوشن یادیو
نیوی سے 2003ء میں ریٹائرڈ ہو گیا تھا، پاکستان نے اس ملاقات کے بعد بھارتی حکومت سے کلبھوشن یادیو کا سروس ریکارڈ مانگ لیا ہے بھارتی حکومت سے کلبھوشن یادیو کے پنشن ریکارڈ، بینک سٹیٹمنٹس اور دیگر تفصیلات بھی مانگ لی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان نے بھارتی حکام کو 15 افراد کی فہرست بھی دی ہے، یہ فہرست کلبھوشن یادیو نے اپنا دفاع کرنے کے لئے دی تھی۔ اس فہرست میں کلبھویشن یادیو کی اہلیہ بھی شامل ہے مگر بھارت نے کلبھوشن یادیو کی بیوی کو بھی اپنے شوہر کے دفاع میں بیان ریکارڈ کرانے کی اجازت نہیں دی۔ اس موقع پر ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان کے پاس چھپانے کے لیے کچھ نہیں ہے ہم نے تو کلبھوشن کے خاندان کو پاکستانی، انڈین اور بین الاقوامی میڈیا سے بات چیت کرنے کی آفر بھی کی لیکن بھارتی حکام اس پر نہیں مانے۔ پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی ان کی اہلیہ اور والدہ سے ملاقات کرا دی ہے، پاکستان نے اس ملاقات کے بعد بھارتی حکومت سے کلبھوشن یادیو کا پنشن ریکارڈ مانگ لیا ہے۔