اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

بابوں کو چاہئے کہ وہ بابے کا کردار ادا کریں،بابوں کی عزت نہ کرنے والا معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکتا

datetime 25  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی ) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان میں ایک سے بڑھ کر ایک قابل جج موجود ہے لیکن بابوں کو بھی چاہئے کہ وہ بابے کا کردار ادا کریں،ہم محاذ آرائی کی سیاست نہیں کرتے ہمارے خلاف منفی پروپیگنڈا بند کیا جائے ،ایک دوسرے کے گریبان پر ہاتھ ڈالنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا بلکہ تلخی بڑھے گی ،چند افراد کے فیصلے سے ملک کی تقدیر نہیں بدلے گی۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی سالگرہ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ 25دسمبر کا دن پاکستانیوں کیلئے اہم دن ہے کیونکہ اسی دن قائداعظم کا یوم ولادت ہے اور نواز شریف کا بھی یوم ولادت ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ایک دوسرے کے گریبان پر ہاتھ ڈالنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا بلکہ تلخی بڑھے گی۔ انہوں نے کہاکہ ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں، پاکستان میں ایک سے بڑھ کر ایک قابل جج موجود ہے، یہ بابے ہیں اور بابوں کی عزت نہ کرنے والا معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکتا۔ بابوں کو بھی چاہئے کہ وہ بابوں کی طرح پیش آئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم محاذ آرائی کی سیاست نہیں کرتے ہمارے خلاف منفی پروپیگنڈا بند کیا جائے اور کسی فیصلے پر بات کرنا ہمارا بنیادی حق ہے اور نواز شریف کے خلاف فیصلے نے تو جمہوریت کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے،چند افراد کے فیصلے سے ملک کی تقدیر نہیں بدلے گی۔انہوں نے کہاکہ تین بارعوام نے مسلم لیگ (ن) کواقتداردلایامگرعوام کے فیصلوں کامذاق اڑایاگیا۔سعدرفیق نے کہاکہ ہم نے نوازشریف کیساتھ عدلیہ کی آزادی کی جنگ لڑی اور ان کی بحالی کیلئے جان ہتھیلی پر رکھ کر گھروں سے نکلیاور اگر اس وقت ہم گوجرانوالہ سے گجرات چلے جاتے تو پنجاب حکومت بھی بحال ہوجاتی لیکن ساری قوم گواہ ہے ہم نے اپنے مینڈیٹ سے کبھی تجاوز نہیں کیا۔

انہوں نے کہاکہ دھرنوں کی سیاست ملک کو آگے نہیں لے کر جائے گی، جمہوریت کو چلنے دیا جائے۔انہوں نے کہاکہ پڑوسی ممالک ترقی کرگئے مگرہم ایک دوسرے کے گریبانوں میں ہاتھ ڈالتے رہے ایک دوسرے کے گریبان پر ہاتھ ڈالنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا بلکہ تلخی بڑھے گی ۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) آئین کی حکمرانی کیلئے جدوجہد کررہی ہے اورپاکستان میں جمہوری اصولوں کی پاسداری کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ وقت آگیا ہے

کہ ایک دوسرے کے ساتھ مل کر مسائل حل کیے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ ایسے لوگ کم ہیں جنھوں نے تاریخ اور جغرافیہ بدلاجبکہ قائد اعظم نے بے سروسامانی اور مشکلات کا سامنا کیااورتاریخ کا دھارابدل ڈالا۔ انہوں نے کہاکہ 25دسمبر کادن جمہوریت سے عشق کرنے والوں کیلئے خوشی کا دن ہے۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…