پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

2018 کے عام انتخابا ت میں دھرنا پارٹی کو اپنی اوقات کا اندازہ ہو جائیگا

datetime 25  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما و دختر پاکستان محترمہ مریم نواز نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف پاکستان کے عوام کے دلوں میں حکومت کرتے ہیں باشعور محب وطن لوگوں نے دھرنے دینے والوں کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔ 2018 کے عام انتخابا ت میں دھرنا پارٹی کو اپنی اوقات کا اندازہ ہو جائیگا آزاد کشمیر کے اندرمیاں محمد نواز شریف کے ویثرن کے مطابق تعمیر وترقی عوام کی خوشحالی کا

سفر وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کے سنگ جاری ہے پانچ سال کے اندر خطہ کے اندر عوام حقیقی معنوں میں تبدیلی دیکھیں گئے ۔میاں محمد نواز شریف کے اعلان کر دہ تمام منصوبہ جات پر عمل دراآمد ہوگا ان خیالات کا اظہار انھوں نے مرکزی کوآرڈینیٹر پاکستان مسلم لیگ ن سردار ابرار ریاض خان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ نواز شریف نے گزشتہ ساڑھے چار سا ل کے دوران پاکستان کو حقیقی ترقی کی راہ پر گامزن کیا ۔سی پیک سے ملک کو معاشی اقتصادی طور پر مضبوط بنایا لوڈشیڈنگ ، بیروزگاری کے خاتمے کے لئے حقیقی معنوں میں کام کیا انشااللہ آنے والا 2018 کا الیکشن پاکستان مسلم لیگ ن پھر بھاری اکثریت سے جیت کر کامیا ب ہوگی اور ادھورے منصوبے مکمل کر کے دہشت گردی کا خاتمہ کر کے ملک کو امن کا گہوارہ بنائے گی ۔ آزاد کشمیر کی عوام کے تما م مسائل سے بخوبی واقف ہوں آزاد کشمیر کی عوام نے جو پیار دیا اسے کبھی نہیں بلایا جا سکتا آزاد کشمیر کی عوام کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہونگے ۔عمران خان کا وزیر اعظم بننے کو خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا ۔عمران خان وزیر اعظم بننے کے لئے ایڑھی چوٹی کا زور لگا چکے لیکن ان کو ہمیشہ شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جہانگیر ترین کی نااہلی کے بعد عمران خان دوغلے پن کا شکار ہوچکے ہیں ۔اب ان کو ہر جگہ شکست ہوگی 2018 کے الیکشن میں شیر دھاڑے گا اور عوام کی عدالت میں فتح پاکستان کے شیروں کی ہوگی ۔شیر کا نشان تعمیر وترقی کا نشان ہے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…