پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فاٹا کو جلد قومی دھارے میں شامل کرینگے،وزیر اعظم کا اعلان

datetime 25  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جمرود (آن لائن) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ فاٹا کو جلد قومی دھارے میں شامل کر لیا جائے گا ۔ ایف سی آر قانون ختم کر کے فاٹا میں پاکستان کے قوانین نافذ کئے جائیں گے ۔ فاٹا کے نوجوانوں کو وہی سہولیات دی جائیں گی جو باقی ملک کے نوجوانوں کو حاصل ہیں۔تفصیلات کے مطابق پیر کے روز وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے جمرود میں تیسرا گورنر خیبرپختونخوا فاٹا یوتھ فیسٹیول کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی سپیکر

قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی ‘ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال ‘ امیر مقام ‘ ماروی میمن ‘ شاہ جی گل آفریدی اور فاٹا کے ایم این ایز بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ فاٹا کے عوام بالخصوص نوجوانوں کا جذبہ اور جوش دیکھ کر مجھے پورا یقین ہے کہ فاٹا کے نوجوان پاکستان کے کسی حصے سے پیچھے نہیں ہیں ۔ فاٹا کے عوام نے ہر موقع پر پاکستان کے لئے قربانیاں دی ہیں جو قربانیاں فاٹا کے قبائل نے دی ہیں ۔ پاکستان کا کوئی اور حصہ اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ یہ بہت بڑی ناانصافی ہے کہ جنہوں نے پاکستان کے لئے سب سے بڑھ کر قربانیاں دیں ان کو سہولیات سے محروم رکھا جائے ۔ فاٹا کو اس کا حق دلایا جائے گا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ قائد اعظم خود فاٹا تشریف لائے تھے اور انہوں نے فاٹا کے عوام سے ترقی اور امن کا وعدہ کیا تھا ۔آج قائد اعظم کے ان وعدوں کی تکمیل کا وقت ہے ۔ 70 سال بعد نواز شریف نے فیصلہ کیا کہ فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کیا جائے گا ۔ فاٹا سے ایف سی آر کا قانون ختم کر کے یہاں پاکستان کا قانون نافذ کیا جائے گا کیونکہ ایف سی آر کا قانون انگریز نے اپنے مفاد کے لئے بنایا تھا ۔ بہت جلد فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کر لیا جائے گا ۔ فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کرنے میں کوئی سیاست نہیں

بلکہ یہ قائد اعظم کی خواہش کی تکمیل ہے ۔ وزیر اعظم نے اس موقع پر فاٹا کے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا کے نوجوان ملک کے دوسرے نوجوانوں سے کسی بھی شعبے میں کم نہیں ۔ فاٹا کے نوجوانوں کو وہی سہولیات فراہم کریں گے جو ملک کے باقی نوجوانوں کو حاصل ہیں۔ مسلم لیگ کی حکومت فاٹا کے عوام کو صحت ‘ تعلیم اور انفراسٹرکچر کی سہولیات فراہم کرے گی ۔ ہر ایجنسی میں یونیورسٹی بنائی جائے گی اور لڑکیوں کی

تعلیم پر خصوصی توجہ دی جائے گی ۔وزیر اعظم نے کہاکہ پچھلے کئی سالوں سے فاٹا میں جس دہشتگردی کا سامنا تھا یہ امید نہیں تھی کہ اتنی جلدی اس دہشتگردی پر قابو پا لیا جائے گا مگر ہماری فوج ‘ ایف سی ‘ پولیس ‘ لیویز اور سول انتظامیہ نے قربانیاں اور شہادتیں دے کر فاٹا کا امن بحال کیا۔ ہمیں ان شہیدوں کو نہیں بھولنا چاہئے جن کی قربانیوں کی وجہ سے آج ہم یہاں امن سے بیٹھے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اسلام اور پاکستان امن بھائی

چارے اور حب الوطنی کا ن ام ہیں آج کا پروگرام دیکھ کر یقین ہے کہ جن شہیدوں نے جانوں کی قربانی دی ان کا لہو ضرور رنگ لائے گا ۔ حکومت پاکستان کے فیصلے فاٹا کے امن اور ترقی کے لئے ہوں گے ۔اس موقع پر گورنر کے پی کے اقبال ظفر جھگڑا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبائلیوں نے پاک فوج کے شانہ بشانہ دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑی پاکستان کے قبائل نے ملکی سلامتی کے لئے بے شمار قربانیاں دیں ۔ملک دشمن عناصر پاکستان کا

شیرازہ بکھرنے کے لئے ہر وقت کوششوں میں لگے ہوئے ہیں لیکن قبائلیوں کے تعاون سے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا میں کھیل اور ثقافت پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔ نوجوانوں میں تعلیم اور کھیل کے ذریعے شعور پیدا کرنا ہمارا ہدف ہے ۔ فاٹا کے نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد تنظیمیں نوجوانوں کو تباہ کر کے ہمارے نوجوانوں کو تعلیم کے زیور سے محروم کر رہے ہیں۔ فاٹا یوتھ فیسٹیول نوجوانوں کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم ثابت ہو گا جس سے فاٹا کے نوجوانوں کو کھیلوں کے فروغ میں زیادہ سے زیادہ شمولیت کے مواقع فراہم ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا فیسٹیول کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دینے والوں کے نام کرتے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…