اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

کراچی ٗ قتل ہونے والی اسکول پرنسپل کے شوہر علی حسن نے عدالت میں اقبال جرم کرلیا،انتہائی افسوسناک انکشافات

datetime 24  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سولجر بازار میں فائرنگ سے قتل ہونے والی اسکول پرنسپل کے شوہر علی حسن نے عدالت میں اقبال جرم کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سولجر بازار میں قتل ہونے والی اسکول پرنسپل عنبرین فاطمہ کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ مقتولہ کے شوہر علی حسن نے عدالت میں بیوی کے قتل کا اعتراف کرلیا۔ پولیس نے سٹی کورٹ میں شوہر علی حسن، دوسری بیوی سحر اور سالے بالاج کو عدالت میں پیش کیا۔

علی حسن نے کہا کہ کیس میں گرفتار دیگر ملزمان سحر اور بالاج کا واقعے سے کوئی تعلق نہیں۔عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ اعتراف جرم کررہے ہیں؟، اعترافی بیان دینے کے لیے قانونی طریقہ موجود ہے۔ ملزم نے کہا کہ میں یہ بیان پولیس کے سامنے بھی دے چکا ہوں۔ ملزم کی بیوی سحر نے بیان میں کہا کہ علی حسن نے اس سے پستول مانگا جو اس نے دے دیا لیکن اسے نہیں پتا تھا کہ ملزم نے پستول کس مقصد کے لیے لیا ہے۔پولیس نے عدالت کو بتایا کہ علی حسن نے پہلی عنبرین فاطمہ کو قتل کرکے ڈکیتی مزاحمت کا رنگ دے دیا، واردات میں استعمال ہونے والا پستول ابھی برآمد کرنا ہے۔ عدالت نے تینوں ملزمان کو 28 دسمبر تک 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔واضح رہے کہ کراچی کے علاقے سولجربازار میں 9 دسمبر کو عنبرین فاطمہ کو اس وقت قتل کیا گیا تھا جب وہ اپنے شوہرعلی حسن کے ہمراہ کار میں جارہی تھی جبکہ ملزم نے واردات کو ڈکیتی کا رنگ دیا تھا۔ سولجر بازار میں فائرنگ سے قتل ہونے والی اسکول پرنسپل کے شوہر علی حسن نے عدالت میں اقبال جرم کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سولجر بازار میں قتل ہونے والی اسکول پرنسپل عنبرین فاطمہ کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔  پولیس نے سٹی کورٹ میں شوہر علی حسن، دوسری بیوی سحر اور سالے بالاج کو عدالت میں پیش کیا۔ مقتولہ کے شوہر علی حسن نے عدالت میں بیوی کے قتل کا اعتراف کرلیا۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…