منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

وزارت ہاؤسنگ کے افسران نے کروڑوں روپے کے42پلاٹ اپنے نام الاٹ کرالئے اورپھراربوں روپے میں یہ پلاٹ بیچ دئیے،دستاویزات میں چونکادینے والے انکشافات

datetime 24  دسمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(آن لائن) ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی تین سالوں سے وزارت ہاؤسنگ کے کروڑوں روپے کرپشن سکینڈل کی تحقیقات مکمل نہ کرسکا ہے، مقدمہ کی تفصیلات کے مطابق وزارت ہاؤسنگ کے ذیلی ادارہ فیڈرل ایمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کی کرپٹ، بیورو کریسی نے اسلام آباد ہاؤسنگ سکیم فیز5 میں اضافی42پلاٹ بنا کر افسران کو الاٹ کردئیے تھے جس سے قومی خزانہ کو37 ملین سے زائد کا ہوا،الاٹ منٹ سے قبل متعلقہ حکام نے

سی ڈی اے سے نہ اجازت لی اور نہ ہی نئے بنائے گئے پلاٹوں کا نقشہ منظور کرایا۔ دستاویزات کے مطابق کیٹیگری ون میں13  پلاٹ، کیٹیگری2 میں2 پلاٹ، کیٹیگری تھری میں9 پلاٹ، کیٹیگری فور میں  8پلاٹ جبکہ کیٹیگری فائیو میں1 پلاٹ بنا کر افسران نے خود اپنے نام کرالئے تھے،یہ پلاٹ زرداری حکومت کے آخری دنوں میں الاٹ کئے گئے تھے،تاہم نوازشریف حکومت نے اس بھاری کرپشن کا نوٹس لے کر تحقیقات کی ذمہ داری نیب کو دے دی،یہ تحقیقات اکتوبر2015ء کو نیب کے حوالے کی گئی تھیں اب3سال گزرنے کے باوجود نیب حکام تحقیقات مکمل نہ کرسکا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ افسران نے کوڑیوں کے بھاؤ یہ پلاٹ حاصل کرکے اربوں روپے میں فروخت کردئیے ہیں اور ریٹائرڈ بھی ہوگئے ہیں،اس حوالے سے وزارت ہاؤسنگ کے سیکرٹری بابر بھروانہ بھی خاموش ہوگئے ہیں جبکہ ترجمان وزارت وضاحت دینے پر راضی نہیں ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی تین سالوں سے وزارت ہاؤسنگ کے کروڑوں روپے کرپشن سکینڈل کی تحقیقات مکمل نہ کرسکا ہے، مقدمہ کی تفصیلات کے مطابق وزارت ہاؤسنگ کے ذیلی ادارہ فیڈرل ایمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کی کرپٹ، بیورو کریسی نے اسلام آباد ہاؤسنگ سکیم فیز5 میں اضافی42پلاٹ بنا کر افسران کو الاٹ کردئیے تھے جس سے قومی خزانہ کو37 ملین سے زائد کا ہوا، متعلقہ حکام نے سی ڈی اے سے نہ اجازت لی اور نہ ہی نئے بنائے گئے پلاٹوں کا نقشہ منظور کرایا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…