بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

ڈیورنڈ لائن پاکستان کی سرحد نہیں ،مشرقی سرحد معلوم ہے نہ ہی مغربی،جے یو آئی کے اہم رہنما نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 24  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علماء اسلام صوبہ خیبر پختون خوا کے امیر مولانا گل نصیب خان نے کہا ہے کہ ہماری جماعت فاٹا انضمام کی مخالفت اس لئے کر رہی ھے کہ ڈیورنڈ لائن پاکستان کی سرحد نہیں ہے اور مملکت پاکستان دستخط کر چکی ہے کہ فاٹا پاکستان اور افغانستان

کے درمیان ایک الگ علاقہ ہے،پاکستان کی نہ مشرقی سرحد معلوم ہے اور نہ ہی مغربی سرحد ہے ۔ ایک انٹرویو میں جمعیت کے صوبائی سربراہ نے کہا کہ اگر فاٹا کا انضمام کیا گیاتو ایسا کرنا بیرونی قوتوں کو ناراض کرکے پاکستان کے خلاف انہیں صف آراء کرنے کے مترادف ہوگاانہوں نے کہا کہ ہماری جماعت مختلف حکومتو ں میں اس لئے شامل رہی ہے کیونکہ امریکہ کے تنہا سپر پاور رہنے کہ بعد اب اپوزیشن سیاست کی گنجائش نہیں رہی ہے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پبلک ٹرانسپورٹ میں گانے بجانے پر پابندی لگائی تھی ختم نبوت حلف نامے میں ترمیم کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جب تک کمیٹی کی رپورٹ نہیں آجاتی تب تک کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ یہ سازش تھی یا غلطی لیکن آجکل اداروں اور حکومتوں میں بیرونی ایجنٹوں کی موجودگی کی وجہ سے زیادہ امکان سازش کا ہے۔ مولانا گل نصیب خان نے کہا  کہ ہماری جماعت فاٹا انضمام کی مخالفت اس لئے کر رہی ھے ڈیورنڈ لائن پاکستان کی سرحد نہیں ہے اور مملکت پاکستان دستخط کر چکی ہے کہ فاٹا پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک الگ علاقہ ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…