پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کراچی میں سکول پرنسپل کے پراسرارقتل کا معمہ حل، شوہرہی قاتل نکلا، خاتون ٹیچرسمیت متعددگرفتار،انتہائی شرمناک انکشافات

datetime 24  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سولجر بازارمیں سکول پرنسپل کے قتل کو ڈکیتی مزاحمت کا رنگ دینے والا شوہر قاتل نکلا،تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سولجربازارمیں 9 دسمبرکو ڈکیتی مزاحمت پرقتل ہونے والی عنبرین کے قتل کا معمہ حل ہوگیا اوراسکول پرنسپل کے قتل کو

ڈکیتی مزاحمت کا رنگ دینے والا اسکا شوہرقاتل نکلا، جس کے بعد مقتولہ کے شوہراورایک خاتون ٹیچرسمیت 3 ملزمان گرفتارکرلیئے گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ شوہرعلی عباس نے 2 شادیاں کی ہوئی تھیں، شوہرعلی حسن نے قتل کی واردات کو ڈکیتی کا رنگ دیا، دوسری بیوی سحرشمس بھی اسکول ٹیچرہے اورمقتولہ کی دوست بھی ہے۔ ملزم علی حسن واردات کے بعد سحرشمس کے گھرگیا اوراس کے بھائی شمس الاسلام کو یہ بتایا کہ پہلی بیوی کے قتل کے بعد اب اس کی بہن کوگھر میں لاسکتا ہے۔ پولیس تفتیش کے مطابق جس گاڑی میں عنبرین کا قتل ہوا، اس گاڑی کے کہیں سے بھی شیشے نہیں ٹوٹے، جب کہ گولی انتہائی قریب سے ماری گئی ہے۔اس سے قبل پولیس کی جانب سے یہ بتایا گیا تھا کہ گھرسے کچھ فاصلے پر ہی ملزمان نے ان کی کارکو روکا اورلوٹ مارشروع کردی،اسی دوران شوہرکا موبائل فون نیچے گر گیا، جس کو اٹھانے کے لیے وہ جیسے ہی جھکا تو ملزمان نے خاتون کے سر پر گولی ماری اور فرار ہوگئے۔ سولجر بازارمیں سکول پرنسپل کے قتل کو ڈکیتی مزاحمت کا رنگ دینے والا شوہر قاتل نکلا

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…