اسلام آباد(سی پی پی)عدالت عظمی نے آج پیرسے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کیلئے مقدمات کاروسٹرجاری کردیا،آئندہ ہفتے تین بنچ اہم اورفوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت کریں گے۔ دو بینچ لاہور برانچ رجسٹری جبکہ ایک بینچ اسلام آباد میں مقدمات سنے گا۔ اسلام آباد میں مقدمات سننے والابینچ جسٹس دوست محمد خان کی سربراہی میں جسٹس قاضی فائز عیسی پر مشتمل ہے ،چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اورجسٹس اعجاز الاحسن
پر مشتمل بنچلاہور رجسٹری میں مقدمات سنے گا جبکہ لاہور میں سماعت کرنے والادوسرابینچ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس عمر عطابندیال اور جسٹس منظور احمد ملک پرمشتمل ہے۔کراچی ،پشاور اور کوئٹہ رجسٹریزمیں کوئی بینچ مقدمات نہیں سنے گا۔یادرہے کہ عدالت عظمی میں موسم سرماکی تعطیلات ہیں جس کی وجہ سے کم بینچ تشکیل دیئے جاتے ہیں جو فوری نوعیت کے مقدمات سنتے ہیں۔