بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

صدر ممنون حسین کی 77 ویں سالگرہ پر چینی ہم منصب کا نیک تمناؤں کا پیغام

datetime 24  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی )صدر مملکت ممنون حسین کو چین کے صدرزی جن پھنگ نے مبارک با د اور نیک تمناؤں کا پیغام ارسال کیا ہے۔ صدر مملکت کو چین کے سفیریاؤ جینگ نے یہ پیغام خصوصی طور پر پہنچایا۔چین کے صدر نے کہا کہ اپنی سالگرہ پر میر ی پر خلوص مبارک باد قبول کیجیے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان اور چین آزمودہ کار دوست اور اسٹرٹیجک ساتھی ہیں جو آزمائش کے ہر موقع پر ایک دوسرے کے کام آئے۔

انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان زندگی کے ہر شعبے میں تعاون میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جو باعث مسرت ہے۔ چینی صدر نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ انھیں پاک چین دوستی سے بے پناہ توقعات ہیں اور دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہش مند ہیں تاکہ دونوں ممالک

کی سدا بہار دوستی ترقی کرتی رہے۔صدر مملکت نے اس موقع پر چین کے صدر ڈی جن پنگ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دونوں ملک عوام کی خوشحالی کے لیے ایک دوسرے سے تعاون کرتے رہیں گے۔ انھوں نے کہا کہ پاک چین دوستی دنیا کے لیے مثال حیثیت رکھتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…