کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سیشن جنوبی نے شاہ زیب قتل کیس کے ملزم شاہ رخ جتوئی سمیت دیگر ملزمان کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیدیا ہے۔سیشن جج جنوبی نے ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا۔ ہفتہ کوکراچی ضلع جنوبی کی سیشن عدالت نے شاہ زیب قتل کیس میں ملزم شاہ رخ جتوئی سمیت دیگر ملزمان کی 5 لاکھ فی کس مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔
عدالت نے شاہ زیب قتل کیس میں شاہ رخ جتوئی سمیت دیگر ملزمان کا رہائی کا حکم دے دیاہے۔ شاہ رخ جتوئی کی غیر قانونی اسلحے کے کیس میں ضمانت منظور کرلی گئی۔ اس سے قبل سیشن عدالت میں شاہ زیب قتل کیس کی سماعت کے آغاز پر مقتول کے والد نے ملزمان کے اہل خانہ سے صلح کے حوالے سے حلف نامہ جمع کرایا۔مقتول کے والد نے عدالت کو بتایا کہ بیٹے کے قتل کے بعد ملزمان کے اہل خانہ سے صلح ہوگئی اور گھروالوں کی مرضی سے ملزمان کے اہل خانہ سے صلح کی۔انہوں نے کہا کہ شاہ زیب کے قاتلوں کو اللہ کی رضا کے لیے معاف کیا جبکہ ملزمان کی ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ صلح نامے سے متعلق اخبارمیں اشتہاربھی دیا جائے گا۔ سیشن جنوبی نے شاہ زیب قتل کیس کے ملزم شاہ رخ جتوئی سمیت دیگر ملزمان کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیدیا ہے۔سیشن جج جنوبی نے ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا۔ ہفتہ کوکراچی ضلع جنوبی کی سیشن عدالت نے شاہ زیب قتل کیس میں ملزم شاہ رخ جتوئی سمیت دیگر ملزمان کی 5 لاکھ فی کس مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔عدالت نے شاہ زیب قتل کیس میں شاہ رخ جتوئی سمیت دیگر ملزمان کا رہائی کا حکم دے دیاہے۔ شاہ رخ جتوئی کی غیر قانونی اسلحے کے کیس میں ضمانت منظور کرلی گئی۔