اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

کوئی افلاطون یا آئن اسٹائن سوچ رہا ہے کہ مجھ پر لاک لگایا جائے

datetime 21  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(اے این این ) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ کوئی افلاطون یا آئن اسٹائن سوچ رہا ہے کہ مجھ پر لاک لگایا جائے۔پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال سے نیب نے پتھاروں کی غیر قانونی فروخت کے کیس سے متعلق دستاویزات طلب کی تھیں

جسے جمع کرانے کے لیے مصطفی کمال کراچی میں نیب کے دفتر پہنچے جہاں انہیں اندر آنے کی اجازت نہ ملی۔مصطفی کمال،وسیم آفتاب اور ڈاکٹر صغیر کچھ دیر نیب کے دفتر کے باہر کھڑے رہے تاہم تھوڑی دیر میں انہیں اندر آنے کی اجازت مل گئی۔نیب میں دستاویزات جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ میں سیاست میں نا آتاتو یہ کیس نہ بنتا، میری سیاسی جدوجہد کے بغیر کیس بنایا گیا، میری پارٹی مشہور نہ ہوتی تو نیب کا یہ لیٹر نہ ملتا۔انہوں نے کہا کہا کہ مجھ پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں لگا، اپنے ہاتھوں سے 300 ارب روپے خرچ کیے، اس شہر میں میرا یا اہل خانہ کا شادی ہال یا زمین نہیں، میری نظامت کے زمانے کا مسئلہ ہے جو کچھ بھی نہیں ہے۔چیرمین پی ایس پی کا کہنا تھا کہ اپنے بچوں کو روتا چھوڑ کر مشن لے کر وطن آیا، کوئی افلاطون یا آئن اسٹائن سوچ رہا ہے کہ مجھ پر لاک لگایا جائے لیکن مجھے اس طرح ڈیل نہیں کرسکتے۔مصطفی کمال نے کہا کہا کہ کیا را کے ایجنٹ کا کردار ختم کرنے کی سزا دی جارہی ہے، ہم نے بانی ایم کیو ایم کو چھوڑ دیا لیکن آپ معاف کرنے کو تیار نہیں۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…