اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے پاکستان میں آبادی کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کیے ہیں جن کے مطابق پاکستانی آبادی میں سالانہ 2اعشاریہ 4فیصد کے حساب سے اضافہ ہو رہا ہے ٗپاکستان کی کل آبادی 20کروڑ 70لاکھ ہو گئی ہے۔حکومت نے تازہ مردم شماری کے عبوری نتائج جاری کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کی دیہی آبادی 13کروڑ 21لاکھ 89ہزار ہے ٗ شہری آبادی 7کروڑ 55لاکھ 84ہزار ریکارڈ کی گئی ہے۔1998ء سے 2017ء تک
پاکستان کی آبادی میں 57فیصد اضافہ ہوا ہے،20برسوں میں دیہی آبادی میںدو اعشاریہ دو تین فیصد اور شہری آبادی میں دو اعشاریہ سات فیصد اضافہ ہوا ہے۔پنجاب کی آبادی 11کروڑ، سندھ کی 4کروڑ 78لاکھ، خیبر پختونخوا کی 3کروڑ 5لاکھ، بلوچستان کی ایک کروڑ 23لاکھ، فاٹا کی 50لاکھ اور اسلام آباد کی 20لاکھ ہے۔اس آبادی میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی آبادی شامل نہیں ٗان دونوں علاقوں کی مردم شماری کے نتائج بعد میں پیش کیے جائیں گے۔