پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

نواز شریف کی عدلیہ کیخلاف مبینہ تحریک ،خواجہ سعد رفیق کا الگ موقف سامنے آگیا،تردید کردی

datetime 20  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ آزاد عدلیہ تحریک کی قیادت کرنے والے نواز شریف عدلیہ کے خلاف تحریک چلانے کا تصور بھی نہیں کر سکتے، مخالفین حقائق کو مسخ نہیں کر سکتے ،ڈنڈے اور دھرنے کے زور پر استعفے ملک کو جنگل بنا دیں گے ،اقتدار سے نکالنے کا قانونی ،جمہوری اور آئنی طریقہ اپنایا جائے ۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ حکومت کو

بحرانوں سے دوچار رکھنے کے خواہشمند درحقیقت ریاست کے لئے بحران پیدا کر رہے ہیں ، ریاستی اداروں اور منتخب حکومت کے مابین غلط فہمیاں اور اختلافات پیدا کروانے کی کوششیں قابل مذمت ہیں ،ڈنڈے اور دھرنے کے زور پر استعفے ملک کو جنگل بنا دیں گے،اقتدار سے نکالنے کا قانونی ،جمہوری اور آئنی طریقہ اپنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جناب طاہر القادری کو عدلیہ پر اعتماد ہے تو اپنا مقدمہ دھرنوں کی بجائے عدالت میں کیوں نہیں لڑتے ؟،ان کی تند مزاجی اور جارحانہ رویہ حالات بگاڑتا ہے ،عدل کا مطالبہ ہر ایک کا بنیادی حق ہے ،اپنے حقوق کے حصول کے لیے دوسروں کے حقوق غصب کرنے کا چلن قبول نہیں ۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عدالتوں میں پیش ہی نہ ہونے والے کی آزادی کے علمبردار کیسے بن سکتے ہیں؟۔مسلم لیگ (ن) عدلیہ کی آزادی اور وقار کی سب سے بڑی داعی ہے ،ہم نے عدلیہ کی آزادی اور بحالی کی تاریخی جدوجہد کی۔آزاد عدلیہ تحریک کی قیادت کرنے والے نواز شریف عدلیہ کے خلاف تحریک چلانے کا تصور بھی نہیں کر سکتے،مخالفین حقائق کو مسخ نہیں کر سکتے۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ آزاد عدلیہ تحریک کی قیادت کرنے والے نواز شریف عدلیہ کے خلاف تحریک چلانے کا تصور بھی نہیں کر سکتے ڈنڈے اور دھرنے کے زور پر استعفے ملک کو جنگل بنا دیں گے،اقتدار سے نکالنے کا قانونی ،جمہوری اور آئنی طریقہ اپنایا جائے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…