ویب ڈیسک (ویب ڈیسک)یہ 2015 کی بات ہے جب وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کو یہ بات باور کروائی کہ سی پیک (CPEC) کے ساتھ ساتھ ہمیں بجلی کے اور بھی منصبوں کا آغاز کرنا چاہئیے اور محض سی پیک پر مکمل انحصار دور اندیشی نہیں… تو ماسوائے نواز شریف صاحب کے کسی نے بھی ان کی بات پر رضامندی کا اظہار نہ کیا بلکہ سوالات اٹھائے … اور آج جب ان منصوبوں کے آغاز سے
ملک میں بجلی کا بحران ختم ہوا ہے تو اس بات کا برملا اظہار جھنگ پاور پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور وزیر پانی و بجلی نے بھرپور انداز میں کیا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اس کامیابی کا پورا کریڈٹ شہباز شریف صاحب کی دور رس سوچ اور ویژن کو ہی جاتا ہے کہ آج ان کی کاوشوں سے بجلی بحران کے خاتمے کا قوم سے کیا وعدہ پورا ہوا ..