اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا اور دیگر ملکوں کے دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے خطے میں تعاون اور تجارت کے خواہش مند ہیں، ایران کی سرزمین کبھی بھی پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی ، چاہ بہار بندرگاہ
میں بھارت اور افغانستان شامل مگر پاکستان کو نظر انداز نہیں کر سکتے، پاکستان کے ساتھ اسلام کا رشتہ بہت مضبوط ہے، پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست کی میڈیا سے بات چیت۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ہنر دوست محمد نے پریس کلب کے دورے کے دوران میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا ہے کہ ایران امریکا اور دیگر ملکوں کے دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے خطے میں تعاون اور تجارت کے خواہش مند ہیں، ایران کی سرزمین کبھی بھی پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی ، چاہ بہار بندرگاہ میں بھارت اور افغانستان شامل مگر پاکستان کو نظر انداز نہیں کر سکتے، پاکستان کے ساتھ اسلام کا رشتہ بہت مضبوط ہے، سی پیک منصوبہ اچھا ہے اس سے پوری دنیا تجارتی فائدہ اٹھاسکتی ہے ،لیکن خطے کے ممالک کے لئے منصوبہ زیادہ سود مند ہوگا،انہوں نے کہا کہ چاہ بہار بندرگاہ کا منصوبہ دیر سے مکمل ہونے کی اہم وجہ امریکہ کی جانب سے عائد کردہ پابندیاں ہیں۔