منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

محکمہ موسمیات نے پاکستانیوں کو خبر دار کردیا، آنیوالے دنوں میں کیا ہونیوالا ہے،پیش گوئی کردی

datetime 5  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی ) وفاقی دارالحکومت اسلام، آزاد کشمیر گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ، کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 10 ڈگری تک گر گیا، سڑکوں کی اطراف کھڑاپانی بھی جم گیا جبکہ کراچی میں بھی سردی بڑھ گئی، درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر

علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا،تاہم مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں ایک دو مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے، پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔وادی کوئٹہ میں شدید سردی کی لہر میں مزید اضافہ ہوگیا، کوئٹہ، گرد و نواح اور ملحقہ علاقوں میں خون جمادینے والی سردی کی لہر میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، شہر میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے10 ڈگری سینٹیگریڈ تک گرگیا ہے۔کوئٹہ میں شدید سردی کے باعث سڑکوں کے اطراف کھڑا پانی تک جم گیا ہے، شہر اور نواحی علاقوں میں سرد ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے، شہری خوب ڈھانپ کے گھروں سے نکل رہے ہیں۔دوسر ی جانب کراچی میں میں تیز ہوائیں اور سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے اور شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…