بدھ‬‮ ، 13 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عام انتخابات، وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے اہم ترین اعلان کردیا

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل جمہوریت میں ہے اور کوئی چوائس نہیں ہے۔ اختلاف رائے ہوسکتا ہے لیکن دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سب متحد ہیں۔ آج پاکستان میں جمہوریت متحرک اور اظہاررائے کی مکمل آزادی ہے۔ سی پیک اور توانائی کے منصوبوں کی تکمیل سے ملک میں معاشی انقلاب آئے گا اور ملک میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ عام انتخابات اگست 2018ء میں ہی ہوں گے۔

حکومت نے توانائی کا جو منصوبہ شروع کیا ہے اسے بروقت مکمل کیا جارہا ہے۔ آج پاکستان اضافی بجلی پیدا کرنے کے قابل ہوچکا ہے۔ نیپرا نے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 2 روپے فی یونٹ کمی کردی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پورٹ قاسم پر1320 میگاواٹ کے بن قاسم کول پاور پروجیکٹ کے پہلے فیز کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ توانائی کا یہ منصوبہ 660 میگاواٹ پر مشتمل ہے جو چین کے تعاون سے مکمل کیا گیا ہے۔دوسرافیزفروری2018میں مکمل کرلیاجائے گا۔یہ بجلی گھر سی پیک منصوبے کا حصہ ہیں۔ تقریب میں گورنر سندھ محمد زبیر، قطری شہزادے حماد بن جاسم، وزیر مملکت پانی وبجلی عابدشیر علی سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پورٹ قاسم پر کول پاور پلانٹ کے پہلے فیز کا افتتاح خوش آئند ہے۔ تقریب میں قطری شہزادے کی شرکت پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں۔پورٹ قاسم پر لگایا جانے والا یہ بجلی گھر 1320 میگاواٹ پر مشتمل ہے یہ کول پاور منصوبہ ہے جس کی آج پہلے فیز کا افتتاح کردیا گیا ہے۔ پورٹ قاسم پاور پلانٹ منصوبہ پاکستان چین دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پورٹ قاسم پاور پلانٹ کراچی میں سستی بجلی پیدا کررہا ہے۔ سی پیک کے تحت مکمل ہونے والا یہ پہلا منصوبہ ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پورٹ قاسم پاور پلانٹ منصوبہ ماحول دوست ہے۔ جب 2013ء میں ہم نے حکومت سنبھالی تھی

ملک میں 16 ،16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوتی تھی، ملک میں توانائی کا شدید بحران تھا اور توانائی کی قلت کی وجہ سے ملک کا معاشی نظام کمزور تھا، مسلم لیگ کی حکومت نے ملک میں سب سے پہلے دہشت گردی کے خاتمے اور قیام امن پر توجہ دی۔ ہماری پہلی ترجیحات میں توانائی کے بحران پر قابو پانا بھی تھا اس لیے حکومت نے ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاری کے تحت مختلف ذرائع سے توانائی حاصل کرنے کے لیے کئی منصوبے شروع کیے جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ 2013ء میں جو منصوبے شروع کیے گئے تھے آج وہ مکمل ہوچکے ہیں۔

بن قاسم پاور پلانٹ کا منصوبہ 2015ء سے شروع کیاگیا آج اس منصوبے کا 660 منصوبے کا پہلا فیز مکمل ہوچکا ہے، آئندہ برس کے اوائل فروری میں دوسرا فیز بھی مکمل کرلیا جائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کی معاشی ترقی کی علامت ہے۔ ہم سی پیک کو ہر حالت میں مکمل کریں گے۔ گوادر پورٹ پر اربوں روپے سے منصوبے لگائے جارہے ہیں، سی پیک اور توانائی کے منصوبوں کی تکمیل سے ملک معاشی ترقی کرے گا اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ وزیراعظم نے کہاکہ آج پاکستان اضافی بجلی پیدا کرنے کے قابل ہوچکا ہے اور توانائی کے بحران میں کمی اور حکومت کی تاجردوست پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے۔

تاپی گیس پائپ لائن کا منصوبہ بھی حقیقت کا روپ دھار رہا ہے، آج ملک معاشی ترقی کی طرف گامزن ہے۔ حکومت ملک میں مزید توانائی کے منصوبے اور ایل این جی ٹرمینل لگا رہی ہے۔ ان منصوبوں سے ملک میں سرمایہ کاری کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس منصوبے کے مکمل ہونے پر چینی تعاون پر چینی حکومت کے شکرگزار ہے۔ پاکستان کا مستقبل جمہوریت ہے اور کوئی چوائس نہیں ہے۔ آئندہ انتخابات اگست 2018ء میں ہی ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت متحرک اور اظہار رائے کی آزادی ہے، کسی بات پر اختلاف رائے ہوسکتا ہے لیکن دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سب متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کا وژن خوشحال پاکستان ہے جس کے لیے ہم بھرپور اقدامات کررہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟


’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…