ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تحریک انصاف نے شہبازشریف کو بڑی پیشکش کردی

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے شہباز شریف کوخیبر پختونحوا کی طرح پنجاب میں ہیلتھ کارڈز کے اجراء کا مشورہ دیتے ہوئے معاونت کی پیشکش بھی کردی،اپوزیشن لیڈر نے سڑکوں اور رکشوں پر بچوں کی پیدائش کے واقعات کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف صوبے میں ہیلتھ ریفارمز لانے میں بری طرح ناکام ہو گئے،

اسکی وجہ بیان کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پنجاب کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہوا لیکن اس اعتبار سے اسکے صحت بجٹ میں مناسب اضافہ کیا گیا نہ صوبے میں نئے ہسپتال بنائے گئے اور جو ہسپتال پہلے سے کام کر رہے ہیں انکی اپ گریڈیشن ہوئی نہ اسکی مشتری کو تبدیل کیا گیا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ شہباز شریف کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں خیبر پختونحوا کی طرح ہر خاندان کو ہیلتھ کارڈ ز کا اجرا کریں ، پنجاب کے عوام کی بہتری کیلئے کے پی کے حکومت سے معاونت کی درخواست کرنے کو بھی تیار ہیں۔ انہوں نے شہباز شریف کو صحت کے معاملات پر جھوٹ اور بلند و بالا دعوے ترک کرنیکا بھی مشورہ دیا۔احاطہ اسمبلی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے میاں محمودالرشید نے نا اہل وزیراعظم کے بیان پر ردعمل دینے کو وقت کا ضیاع قراردیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کرپٹ مافیا کا پیچھے نہیں چھوڑے گی، نواز شریف کو صرف یہی خوف ہے کہ اب لوٹی دولت واپس کرنا ہوگی۔ انکا کہنا تھا کہ نواز شریف کو قومی اسمبلی میں بل لانے پرپیپلز پارٹی پر اس لئے افسوس ہوا کیونکہ حکومت نے انکی کرپشن کا دفاع کیا لیکن تحریک انصاف قومی وسائل پر ڈاکہ ڈالنے والے ان تمام بدعنوان عناصر سے گرفتاریوں، سزاؤں اور وصولیوں کیلئے بھی عدالتوں میں جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…