مسلم لیگ (ق) نے پرویزمشرف کو سرپرائز دیدیا

11  ‬‮نومبر‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما سینیٹر کامل علی آغا نے کہا ہے کہ پرویز مشرف نے اتحاد کیلئے کوئی رابطہ نہیں کیا،جن دو جماعتوں کے حوالے سے اتحاد کی بات ہو رہی ہے، انہوں نے اس کی تردید کی ہے،پرویز مشرف جب رابطہ کریں گے تو پارٹی اس پر مشاورت کرے گی،پرویز مشرف کی جماعت میں کسی کے جانے کے آثار نظر نہیں آتے، حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی،

جس کا جو بھی جی میں آئے وہ وہی کررہا ہے، ختم نبوت کے مسئلے پر مجرمانہ غفلت برتی جارہی ہے، راجہ ظفر الحق کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی کی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے،ختم نبوت ہمارا ایمان ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ہفتہ کو ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ حکومت کے بے شمارلوگ ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں اور جلد مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کا اعلان بھی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے جس کا جو جی میں آئے وہ وہی کررہا ہے، حکومت ہو تو اس کا پتہ چلتا ہے، مگر حکومت کسی بھی معاملے پر سنجیدہ نظر نہیں آتی۔ پرویز مشرف کے 23جماعتی اتحاد کے حوالے سے کامل علی آغا نے کہا کہ پرویز مشرف نے ابھی تک کوئی رابطہ نہیں کیا، پرویز مشرف جب رابطہ کریں گے تو مسلم لیگ (ق)اس پر مشاورت کیلئے ضرور بیٹھے گی۔ انہوں نے کہا کہ ختم نبوت اہم مسئلہ ہے اور ہمارے ایمان کا جزو ہے، حکومت کو اس معاملے پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے کیونکہ کوئی بھی مسلمان اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتا، پرویز مشرف کی جماعت میں کسی کے جانے کے آثار نظر نہیں آتے، ہمارے ساتھ بے شمار لوگ رابطے میں موجود ہیں، جو جلد پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…