جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کراچی میں رینجرز کا بڑا آپریشن، 51 قیمتی گاڑیاں برآمد ، گاڑیاں کس مقصد کے لیے استعمال کی جاتی تھیں، حیرت انگیز انکشافات

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ رینجرز کے سیکٹر کمانڈربریگیڈیئر نسیم پرویزنے کہا ہے کہ رینجرز نے دہشت گردی میں استعمال ہونے والی 51 گاڑیوں کو اپنی تحویل میں لیتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ملزمان سی پیک کے نام پررینٹ اے کارسے گاڑیاں حاصل کرکے اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرکے فروخت کردیتے تھے ۔کراچی کے علاقے سائٹ میں سچل رینجرز کے سیکٹر کمانڈربریگیڈیرنسیم پرویزنے ایس ایس پی سینٹرل عرفان بلوچ کے

ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہناظم آباد میں پولیس اور رینجرزنے مشترکہ اسنیپ چیکنگ میں 2 مشتبہ افرادقاضی منیب احمد صدیقی اور شیراز کو گرفتار کیا جن قبضے سے مسروقہ گاڑی برآمد کر کے گروہ کے سرغنہ کو بھی گرفتار کر لیا۔انہوں نے بتایا کہ چند روز قبل گاڑیوں کے چھیننے اور چوری کی وارداتوں کے حوالے سے انٹیلی جنس معلومات پر کارروائی کی گئی۔ کارروائی کے نتیجے میں دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ، جن کے نام منیب صدیقی اور شیراز ہیں۔انہوں نے بتایا کہ گرفتارملزمان کا تعلق بین الصوبائی کار لفٹرگروہ سے ہے، ملزمان کی نشاندہی پر صوبے کے مختلف علاقوں سے 51 مسروقہ گاڑیاں برآمد کی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ تفتیش میں یہ بھی معلوم ہواہے کہ ملزمان سادہ لوح شہریوں کو بھاری منافے کا جھانسہ دے کر رینٹ کے لیے گاڑی حاصل کرتے تھے۔ملزمان کی جانب سے شہریوں کو گاڑیاں سی پیک میں استعمال کرنے کا بھی چھانسہ دیا جاتا تھاکچھ عرصے تک معاوضہ دینے کے بعد گاڑیاں غائب کر دی جاتی تھی۔ملزمان مسروقہ گاڑیوں کو اندرون سندھ کے مختلف علاقوں میں ڈمپ کرنے کے بعد فروخت کر دیتے تھے۔انہوں نے بتایا کہ اس کارروائی میں16 افراد کو گرفتارکیا گیا تھا جس میں سے 10 کوتفتیش کے بعد رہا کیاگیا ہے، باقی سے پوچھ گچھ جاری ہے۔بریگیڈیئرنسیم نے کہاکہ سوال کیاجاتاہے کہ رینجرزکے مینڈیٹ میں کیاکیاہے۔

ایکٹ کے تحت رینجرزمینڈیٹ میں انسداددہشت گردی شامل ہے۔بھتہ خوری کی روک تھام اورٹارگٹ کلنگ روکنارینجرزمینڈیٹ ہے۔یہ کوئی نہیں پوچھتااندرون سندھ کنویں بناناہمارامینڈیٹ ہے یانہیں،بارشوں میں عوام کامددکیلئے رینجرزکے پاس آناہمارامینڈیٹ ہے یانہیں۔عمارت گرنے کی صورت میں ملبہ ہٹانارینجرزکامینڈیٹ ہے یانہیں۔اسکول بنانا،لوگوں کی مددکرنارینجرزکامینڈیٹ ہے یانہیں کوئی نہیں پوچھتا۔انہوں نے کہاکہ بین الصوبائی کارچورگروہ نے وارداتوں کواہم پروجیکٹ سے منسلک کیا۔گاڑی چوری اورچھیننے کی مجموعی طورپر84ایف آئی آردرج کی گئیں۔

کارچورگروہ عوام کوزیادہ رقم دینے کاجھانسہ دیکرواردات کرتے تھے۔آپریشن میں سندھ پولیس رینجرزکے قدم بقدم چلی جس پرشکرگزارہیں۔مجموعی طورپر16افرادکوگرفتارکیا،تفتیش کے بعد10کورہاکردیاگیا۔5سے6افرادگروہ کے سرغنہ ہیں جن کیخلاف آپریشن جاری ہے۔تحویل میں لی گئیں گاڑیوں میں کوئی دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں ہوئی۔گاڑیوں کوبھتہ خوری،منشیات،اغواکیلئے استعمال کیاجاسکتاتھا۔انہوں نے بتایا کہ تحویل میں لی گئی گاڑیوں کے مالکان بھی پریس کانفرنس میں موجودہیں،قانونی طریقہ کارکے مطابق گاڑیاں اصل مالکان کے حوالے کردی جائیں گی۔انہوں نے کہاکہ چوری اورچھینی گئی گاڑیوں کے خلاف ہماراآپریشن جاری رہے گا،مجموعی طورپر51گاڑیاں تحویل میں لی گئیں جنہیں اصل مالکان کودیاجائیگا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…