اتوار‬‮ ، 07 جون‬‮ 2026 

آرمی چیف برخاست، نواز شریف وزیراعظم شاہد خاقان کے ذریعے فوج کے خلاف کیا گھنائونا کام کروانا چاہتے ہیں حامدمیر کے دھماکہ خیز انکشاف نے ملک میں ہلچل مچا دی

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف شاہد خاقان عباسی سے وہی کام کروانا چاہ رہے ہیں جس کی وجہ سے 1999میں ان کی حکومت کا تختہ الٹا گیا، حامد میر کا نجی ٹی وی پروگرام میں سنسنی خیز انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کیپیٹل ٹی وی کے پروگرام میں جب میزبان نے معروف صحافی و تجزیہ کار حامد میر سے سوال پوچھا کہ آصف زرداری کیا نواز شریف سے

ہاتھ ملانے سے اس لئے گریزاں ہیں کہ وہ پاکستان کے ایک بڑے حساس ادارے کے فوجی سربراہ کی جگہ سویلین سربراہ لانا چاہتے ہیں اور اس حساس ادارے کے حوالے سے کچھ قانون سازی کرنا چاہتے ہیں تو اس کا جواب دیتے ہوئے حامد میر کا کہنا تھا کہ میرے سے گزشتہ دن بھی یہی سوال پوچھا گیا جس پر میں نے آصف علی زرداری کا حوالہ دیا تھا۔ مجھ سے پوچھا گیا تھا کہ نواز شریف آصف علی زرداری سے تعلقات بحال کرنے کیلئے کیوں اتنے متمنی ہیں اور آصف زرداری کیوں ان سے ہاتھ نہیں ملا رہے تو میں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہا آصف علی زرداری کو خدشہ ہے کہ نواز شریف اپنی پارٹی کی حکومت کے ذریعے 1999والا کام نہ کروا دیں، وہ کام کیا تھا، وہ کام بڑا سادہ سا تھا، اس وقت نواز شریف خود وزیراعظم تھے ، انہوں نے اس وقت جو فوج کے سربراہ تھےان کو ہٹا دیا تھا بغیر کوئی وجہ بتائے بغیر کوئی شوکاز نوٹس دئیے، اس کے نتیجے میں ایک ری ایکشن سامنے آیا اور ملک میں آئین معطل ہو گیا اور فوج نے اقتدار پر قبضہ کر لیا۔ اب جو آصف علی زرداری وجوہات بتاتے ہیں کہ میں کیوں نواز شریف سے ہاتھ ملانے کیلئے تیار نہیں، ان کے پاس یہ انفارمیشن ہے یا ان کو کسی نے یہ بتایا ہے کہ ابھی نواز شریف اپنے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ذریعے یہی کچھ دوبارہ کروانا چاہتے ہیں

لیکن شاہد خاقان عباسی اس پر ابھی تک رضامند نہیں ہوئے کیونکہ ان کا یہ خیال ہے کہ اس سے سسٹم کو نقصان پہنچے گا۔ حامد میر کا مزید کہنا تھا کہ 1999والی صورتحال دوبارہ نہیں ہونی چاہئے، 3نومبر 2007کو بھی ایک ایمرجنسی لگی تھی اور ہم سب پر پابندی لگ گئی تھی تو 3نومبر 2007کو تو ہم سب پر پابندی لگی تھی لیکن 12اکتوبر 1999کو فوج نے اقتدار پر

قبضہ کیا تھالیکن پارلیمنٹ معطل نہیں ہوئی، عدلیہ کو فوری طور پر فورس نہیں کیا گیا کہ آپ پی سی او کے تحت حلف لیں اور میڈیا پر بھی اتنی پابندیاں نہیں لگی تھیں۔ آہستہ آہستہ پرویز مشرف نے یہ سارے کام کئے تھے۔ اس لئے میں یہ سمجھتا ہوںکہ خواہ 3نومبر 2007ہو یا 12اکتوبر 1999یا 9جولائی 1977ہو یہ دن دوبارہ پاکستان میں نہیں آنے چاہئیں۔ نواز شریف اس ملک کے

تین بار وزیراعظم رہے وہ اگر نظریاتی شخص ہیں توانہیں چاہئے کہ وہ اس ملک میں آئین اور جمہوری نظام کو بچا کر رکھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تلوم اور تلوم سے آگے


ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…