اسلام آباد (آن لائن) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال نے نیشنل ٹیسٹنگ سروس ( NTS ) کے خلاف متعدد دفعہ پرچہ آؤٹ ہونے ‘ مبینہ بدعنوانی اور طلباء و طالبات کے مفادات کا تحفظ نہ کرنے پر انکوائری کا حکم دیا ہے نیب نے اس سلسلہ میں قومی احتساب بیورو کے چیئرمین کی
ہدایت پر انکوائری شروع کر دی ہے نیب کے چیئرمین جناب جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب میرٹ ‘ شفافیت اور ٹرانسپرنسی کے کسی بھی ادارے کو طلباء و طالبات کے مفادات کا تحفظ ہر صورت یقینی بنائے گا اور کسی کی محنت کو ضائع اور رائیگاں نہیں ہونے دیا جائے گا ۔ نیب کو NTS کے خلاف متعدد شکایات موصول ہوئی جن کو یکجا کر کے انکوائری کا حکم دیا اور کارروائی کا نیب نے آغاز کر دیا گیا ہے ۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ NTS کے متعدد مواقع پر پرچرچے آؤٹ ہوئے جس سے طلباء کے وسائل ‘ وقت اور محنت کرنے والے طلباء و طالبات کی حق تلفی ہوئی ۔ اس ضمن میں اس بات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے کہ کیا NTS پرچہ آؤٹ ہونے کے دوبارہ پرچہ لینے کی مجاز تھی یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ NTS کو اس بات کو یقینی بنانا ہو گا کہ مزید میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر NTS اپنی سفارشات مرتب کرے تاکہ ملک میں ذہین اور قابل طلباء و طالبات کے مفادات کا تحفظ کیا جا سکے ۔