جمعرات‬‮ ، 13 جون‬‮ 2024 

بہائوالدین زکریاؒ کے عرس کے موقع پر شاہ محمود قریشی کے بھائی نےبھرے دربار میں زائر پر تھپڑوں کی بارش کر دی ہاتھ جوڑنے اور پائوں پڑنے پر جان چھوٹی، افسوسناک واقعہ

datetime 26  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بہائو الدین زکریاؒ کے عرس کی تقریب کے دوران گدی نشین اور تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے بھائی مرید حسین قریشی نے مرید پر تھپڑوں کی بارش کر دی، مرید ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتا رہا، آخر پائوں پڑ گیا جس پر مرید حسین کا غصہ تھما، درگاہ کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہئے ،سٹیج پر شاہ محمود قریشی کے

ساتھ گلے شکوے، خطاب کے دوران بھی تحفظات کا اظہار،شاہ محمود قریشی نے معاملات عرس تقریبات کے بعد ڈسکس کرنے کا کہہ دیا۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں بہائو الدین زکریاؒکے عرس کی تقریبات شروع ہو چکی ہیں جس کے آغاز کے موقع پر زائرین کی ایک بڑی تعداد بھی موجود ہے۔ عرس تقریبات کے دوران اس وقت ایک ناخوشگوار واقعہ میڈیا کے کیمروں میں محفوظ ہو گیا جب ایک زائر گدی نشین اور تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے بھائی مرید حسین قریشی کے سامنے آگیا جس پر وہ آگ بگولہ ہو گئے اور انہوں نے مرید پر تھپڑوں کی بارش کر دی، مرید ہاتھ باندھے معافیاں مانگتا رہا مگر مرید قریشی کا غصہ ٹھنڈا نہ ہوا جس پر زائر مرید قریشی کے پائوں پڑ گیا ۔ اس موقع پر مرید حسین قریشی نے سٹیج پر پہنچ کر اپنے بھائی شاہ محمود قریشی سے بھی گلے شکوے کئے۔ مرید حسین قریشی کا کہنا تھا کہ درگاہ اور روحانی پوزیشن کو سیاست کیلئے استعمال نہیں کرنا چاہئے، مرید حسین قریشی کا کہنا تھا کہ وہ بھی اسی خانوادے کا حصہ ہیں ، خطاب کے دوران بھی انہوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا جس پر وہاں موجود شاہ محمود قریشی نے انہیں معاملات عرس تقریب کے بعد ڈسکس کرنے کا کہا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق مرید حسین قریشی جب مرید پر تھپڑوں کی بارش کر رہے تھے

تو اس وقت ان کے منہ پر یہی الفاظ تھے کہ تمہاری جرأت کیسے ہوئی کہ تم میرے سامنے آئے ، میں تمہیں بھی جانتا ہوں اور تمہارے خاندان کو بھی ، تم نے مجھے راستہ نہیں دیا اور زین قریشی کے پیچھے چلے پڑے۔ وہاں موجود جیو نیوز کے رپورٹر احمد بزدار کے مطابق جب تقریب میں شاہ محمود قریشی اور ان کے صاحبزادے زین قریشی وہاں سے جانے لگے تو ان کے

پیچھے مرید حسین قریشی بھی موجود تھے اس دوران زائرمحبت اور عقیدت کے تحت زین حسین قریشی کے پیچھے چلنے لگا اس اعتراض پر کہ مرید میرے سامنے کیوں آیا مرید حسین قریشی نے مرید پر بھرے دربار میں تھپڑوں کی بارش کر دی۔ اس کے بعد مرید حسین قریشی دربار کے احاطے میں منعقدہ زکریاؒ کانفرنس میں پہنچ گئے اور خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی پر

اعتراضات اٹھانے لگے کہ درگاہ کو سیاست کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے جب شاہ محمود قریشی کا موقف جاننے کی کوشش کی گئی تو ان سے رابطہ نہ ہو سکا۔مرید حسین قریشی زائر کےاوپر کیسے تشدد کرتے رہے۔۔ویڈیو ملاحظہ کریں!

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…