اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان نے دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں کرکے ملک سے دہشت گردی کا صفایا کردیا ہے ٗ ترجمان دفتر خارجہ

datetime 19  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے کہاہے کہ پاکستان نے دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں کرکے ملک سے دہشت گردی کا صفایا کردیا ہے دہشت گردوں کی تمام محفوظ پناہ گاہیں افغانستان میں ہیں ٗمقبوضہ کشمیر میں جعلی مقابلے، ماورائے عدالت قتل عام اور اجتماعی قبروں

کی دریافت ہوچکی ہے ٗ عالمی برادری نوٹس لے ۔ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے کہا کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہی ہے گزشتہ چند روز میں درجنوں نہتے کشمیریوں کو شہید کردیا گیا اور سیاسی رہنماؤں کو گرفتار اور نظربند کیا جارہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جعلی مقابلے، ماورائے عدالت قتل عام اور اجتماعی قبروں کی دریافت ہوچکی ہے بھارت ان سب پہلوؤں سے نظر ہٹانے کے لئے ائن آف کنٹرول پر دراندازی اور پھر پاکستان پر الزامات عائد کرنا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے نظر ہٹانے کے لئے ہیں۔ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گرد گروپوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی اور ملک سے دہشت گردی کا صفایا کردیا ،دہشت گردوں کی تمام محفوظ پناہ گاہیں افغانستان میں ہیں، بازیاب کینیڈین جوڑے کو بھی افغانستان میں ہی اغوا کیا گیا تھا۔نفیس زکریا نے کہاکہ عمان میں 4 فریقی اجلاس میں

پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کی، انہوں نے قیام امن سے متعلق بہترین مؤقف پیش کیا۔ اس کے علاوہ امریکی حکام سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی سائیڈ لائن پر بھی ملاقاتیں ہوئیں جس کے نتیجے میں امریکی وفد نے حال میں ہی پاکستان کو دورہ کیا اور امریکا سے تعلقات

میں بھی بہتری آئی۔ انہوںنے کہاکہ پورے پاکستان کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں یہ کامیابی دفترخارجہ کے اقوام متحدہ کے افسران، سیکرٹری خارجہ کی حکمت عملی اور بیرون ملک تعینات پاکستانی سفرا کی کاوشوں سے ہی ممکن ہوئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…