اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

شیخ رشید رشید نے اربوں روپے کیسے بنائے؟کوٹھیاں اور محلات بطور تحفہ کس نے دیئے؟بات سپریم کورٹ تک پہنچ گئی

datetime 11  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے ممتاز راہنما سابق رکن قومی اسمبلی ملک شکیل اعوان نے کہا ہے کہ دوسروں پر بے بنیاد الزامات لگاکر اور ’’ طوطا فال ‘‘ کے ذریعے سال بھر مختلف تاریخیں دے کر جھوٹی شہرت پانے میں ماہر شیخ رشید میں اگر ’’ رتی برابر ‘‘ بھی سچائی یا دیانتداری ہوتی تو گزشتہ تین سال سے سپریم کورٹ میں دائر میرے مقدمہ کا سامنا کرتے جس میں میں نے ثابت کیا ہے کہ شیخ رشید نے

پرویز مشرف دور حکومت میں وفاقی وزیر اور پرویز مشرف کا ترجمان رہ کر اربوں روپے کی جائیدادیں بنائی اور بڑے بڑے کاروباری لوگوں سے ’ بھتہ‘ کی صورت میں کوٹھیاں اور محلات بطور تحفہ وصول کرتا رہا ہے ۔ میڈیا کے سامنے اپنے آپ کو بہترین وکیل ظاہر کرنے اور سپریم کورٹ کے ججوں سے داد وصول کرنے کا دعویدار میرے دائر مقدمہ میں نہ صرف بہت سے وکیل تبدیل کر چکا ہے بلکہ جب سپریم کورٹ میں تاریخ نکلتی ہے وکیل نہ ہونے اور کسی فوتگی یا بیماری کا بہانہ تراش کر مجھ سے منہ چھپاتا ہے ۔ میری چیف جسٹس سپریم کورٹ سے اپیل ہے کہ 1985ء کی اسمبلی کا رکن بننے سے پہلے ایک سائیکل سوار شیخ رشید آج اربوں روپے کی جائیدادوں اور بینک بیلنس کے مالک بنے والے شخص کیخلاف میرے دائر مقدمہ کی فوری سما عت کا حکم دیں تاکہ قوم چور اور چوکیدار میں فرق محسوس کر سکے ۔انہوں نے کہا کہ  ’’ طوطا فال ‘‘ کے ذریعے سال بھر مختلف تاریخیں دے کر جھوٹی شہرت پانے میں ماہر شیخ رشید میں اگر ’’ رتی برابر ‘‘ بھی سچائی یا دیانتداری ہوتی تو گزشتہ تین سال سے سپریم کورٹ میں دائر میرے مقدمہ کا سامنا کرتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…