جمعہ‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2026 

جسٹس(ر) جاوید اقبال نے چیئرمین نیب کا چارج سنبھال لیا، پہلے ہی دن کن سیاستدانوں کی فائلیں کھول لیں،عملہ دیکھتا رہ گیا

datetime 10  اکتوبر‬‮  2017 |

اسلام آبادل،اہور (آن لائن،این این آئی) نیب کے نئے چیئرمین (ر) جاوید اقبال نے آفس پہنچ کر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں اور سپریم کورٹ کی جانب سے دیئے گئے شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز پر کام شروع کر دیا ۔ سابق چیئرمین نیب قمرالزمان چودھری کے سبکدوش ہونے کے بعد منگل کو نیب کے نئے چیئرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں اور تمام آفس کے عہدیداران سےفرداً فرداً ملاقاتیں بھی کی ہیں

جبکہ نیب چیئرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال نے شریف خاندان کے خلاف سپریم کورٹ کی جانب سے دیئے گئے ریفرنس پر بھی کام شروع کر دیا ہے تاکہ معاملے کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچایا جا سکے ۔دریں اثنا جسٹس (ر) جاوید اقبال کی چیئر مین قومی احتساب بیورو (نیب ) کے عہدے پر تعیناتی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔درخواست بیرسٹر جاوید اقبال جعفری کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی تعیناتی میرٹ پر نہیں کی گئی۔اسامی پر تعیناتی سے قبل قانون کے مطابق اخبار میں اشتہار دیا گیا اور نہ ہی سرچ کمیٹی بنائی گئی جو میرٹ کی خلاف ورزی ہے ۔بیرسٹر اقبال جعفری نے موقف اختیار کیا کہ حکومت اور اپوزیشن لیڈر نے اپنی مرضی سے چیئرمین  نیب کو تعینات کیا اس میں اپوزیشن کی دیگر جماعتوں سے بھی مشاورت نہیں کی گئی جو قوانین کی صریحاًخلاف ورزی ہے اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پسند نا پسند کی بنیاد پر تعیناتی کی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ نئے چیئرمین نیب ایبٹ آباد کمیشن کے سربراہ رہے مگر انہوں نے رپورٹ کو منظر عام پر لانے کے احکامات نہیں دیئے۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے میرٹ پر نئی تقرری کا حکم دیا جائے۔یاد رہے کہ گزشتہ اتوار کو اپوزیشن کی مشاورت سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے جسٹس (ر) جاوید اقبال کو چیئرمین نیب مقرر کرنے کی منظوری دے دی تھی اور باقاعدہ مراسلہ بھی جاری کیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…