جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

ایبٹ آباد کمیشن کے سربراہ کو نیا چیئرمین نیب لگانے کافیصلہ،اہم سیاسی جماعت نے تعریفوں کے پل باندھ دیئے

datetime 8  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر (این این آئی)چیئرمین نیب کیلئے جسٹس (ر)جاوید اقبال کے نام پر اتفاق ہو گیا ہے ۔ اتوار کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہاکہ چیئرمین نیب کے عہدے کیلئے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا نام فائنل کرلیا ہے۔انہوں نے کہاکہ چیئرمین قومی احتساب بیورو کے حوالے سے انہوں نے حکومت کو قائل کیا اور کچھ دیر قبل ایک فون کال پر اس حوالے سے مشاورت بھی ہوئی۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اب تک اس حوالے سے چار ملاقاتیں ہوچکی تھیں جبکہ آج آخری تاریخ تھی اس لیے نام دینا ضروری تھا۔خورشید شاہ نے کہا کہ جسٹس (ر) جاویداقبال ایبٹ آباد کمیشن کے سربراہ رہے ٗان کا ماضی بہت اچھاہے ٗوہ سپریم کورٹ کے جج رہے ہیں اور دعا ہے کہ ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں گے ٗواضح رہے کہ چیئرمین نیب قمر زمان چودھری10اکتوبر2017کوریٹائرہورہے ہیں اور وہ الوداعی ملاقاتیں کر رہے ہیں۔حکومت نے چیئرمین نیب کے لیے تین نام دیئے تھے جن میں آفتاب سلطان ٗجسٹس (ر) رحمت جعفری اور جسٹس (ر) چودھری اعجاز شامل ہیں جبکہ اپوزیشن نے جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر، جسٹس (ر) جاوید اقبال اور سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد کے نام چیئرمین نیب کے لئے تجویز کئے تھے۔جسٹس(ر)جاوید اقبال 2فروری 2000 کو چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ بنے جبکہ 28اپریل 2000 کو سپریم کورٹ کے جج بنائے گئے۔انہیں9مارچ 2007کوسپریم کورٹ کاقائم مقام چیف جسٹس بنایاگیا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…