منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نیا چیئرمین نیب کون ہوگا؟ ایسا نام فائنل کہ سب حیران رہ گئے

datetime 8  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روہڑی (مانیٹرنگ ڈیسک ) نئے چیئرمین نیب کیلئے جسٹس (ر) جاوید اقبال کے نام پر اتفاق ہوگیا ہے ۔ جسٹس (ر) جاوید اقبال کے نام کا اعلان اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے روہڑی میں تعلقہ ہسپتال میں انسداد پولیو مہم کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ متحدہ کی جانب سے چیئرمین نیب

کیلئے جو نام تجویز کئے گئے تھے وہ میرٹ پر پورے نہیں اترتے اس لئے ان کو زیر غور نہیں لایا گیا ۔ تاہم جسٹس (ر) جاوید اقبال کے نام پر اتفاق ہونے کے بعد خورشید شاہ نے بتا دیا کہ وہ نئے چیئرمین نیب ہوں گے ۔ نئے چیئرمین نیب کی تقرری پر وزیر اعظم شاہد خاقا ن عباسی اوراپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کےدرمیان آج تیسری ملاقات ہوئی، فریقین کی جانب سے چیئرمین نیب کیلئے 6اہم نام سامنے آئے ہیں، خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سے ملاقات میں چیرمین نیب کیلئے 6 ناموں پرمشاورت ہوئی ہے ، اپوزیشن نےجسٹس (ر) فقیر محمدکھوکھر، جسٹس (ر) جاوید اقبال اور سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد کانام چیئرمین نیب کیلئےتجویزکیاہے جبکہ حکومت کی جانب سے چیئرمین نیب کیلئے آفتاب سلطان، جسٹس (ر) رحمت جعفر اورجسٹس (ر) چوہدری اعجاز کا نام تجویز کیا گیاہے۔اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی نےجو نام دیا وہ انہوں نے شامل کرلیاہے ، خورشید کے ذریعے ایم کیو ایم نے سابق جج محمود رضوی کا نام پیش کردیا ہے اس طرح ایم کیو ایم نے خورشید شاہ کو دوبارہ اپوزیشن لیڈر مان لیا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…