یوم عاشور ،موبائل فون سروس صبح 8 سے رات12 بجے تک بند رکھنے کا اعلان،تفصیلات جاری

30  ستمبر‬‮  2017

کراچی (این این آئی) کراچی میں اتوار  کو یوم عاشور پر بھی موبائل فون سروس صبح 8 سے رات12 بجے تک بند رہے گی۔ سندھ حکومت کی جانب سے وزارت داخلہ اور پی ٹی اے کو لکھے گئے خط میں 9 اور 10محرم کو مکمل، جبکہ 8 محرم کو صرف جلوس کے راستوں اور حساس مقامات انچولی، کھارادر، گلستان جوہر میں موبائل سروس معطل رکھنے کی سفارش کی گئی تھی

تاہم حکومت نے ان مقامات کے ساتھ ساتھ پورے شہر میں موبائل فون سروس بند کر ا دی۔ پیشگی اطلاع کے بغیر موبائل فون سروس بند ہونے سے شہریوں کو انتہائی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ سندھ حکومت کی جانب سے لکھے گئے خط کے مطابق 9 محرم اور اتوار 10 محرم الحرام کو بھی صوبے بھر میں موبائل فون سروس صبح 8 سے رات 12بجے تک معطل رکھی جائے گی۔ دوسری جانب محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے کراچی میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ شہر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے، جبکہ صوبے میں دو ماہ کیلئے اسلحہ کی نمائش اور فورسز کی گاڑیوں سے مماثلت رکھنے والی گاڑیوں پر پابندی لگا دی گئی ہے، مختلف علاقوں میں سڑکیں کنٹینر لگا کر بند کر دی گئی ہیں۔ 9 اور 10 محرم کے مرکزی جلوس نشترپارک سے نکالے جائیں گے، جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان کھارادر پر اختتام پذیر ہونگے۔  محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق ضلع کوئٹہ ،ضلع جھل مگسی اور ضلع جعفرآباد میں آج بروز اتوار دسویں محرم الحرام کے سلسلے میں موبائل سروس بند رہے گی ذرائع کے مطابق کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان میں دسویں محرم الحرام بروز اتوار کو ضلع کوئٹہ ،ضلع جھل مگسی اور ضلع جعفرآباد میں صبح 7بجے سے شام 7بجے تک موبائل سروس بند رہے گی ۔ دوسری جانب یوم عاشورہ کے موقع پر اتوار کو راولپنڈی ،اسلام آبادمیٹروبس سروس بندرہے گی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق یوم عاشورکے موقع پرمیٹروبس انتظامیہ نے جڑواں شہروں میں میٹروبس سروس بندرکھنے کافیصلہ کیاہے ،میٹروبس سروس بندرکھنے کافیصلہ سیکیورٹی خدشات کے باعث کیاگیا۔راولپنڈی میں یوم عاشورہ کے موقع پرموبائل سروس بھی بندرہے گی جبکہ اسلام آبادمیں موبائل فون سروس بندنہیں ہوگی

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…