ہفتہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2026 

عمران خان کے ساتھ ہاتھ ہو گیا، چوہدری شجاعت حسین اور سراج الحق کے فیصلے پر پی ٹی آئی ششدر

datetime 27  ستمبر‬‮  2017 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ق) لیگ کا اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی پر تحفظات کا اظہارکر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ( ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ خورشید شاہ سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ، تحریک انصاف کو اپوزیشن لیڈرنامزد کرنے سے پہلے اعتماد میں لینا چاہئے تھالیکن پی ٹی آئی نے اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے فیصلے سے پہلے اعتماد میں نہیں لیا ، جس پر ہمارے تحفظات ہیں، ق لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین نے رابطہ کیا ہے

،پی ٹی آئی کو نامزدگی سے پہلے ہم سے رابطہ کرنا چاہئے تھا۔دوسری طرف جماعت اسلامی کے رہنما سینیٹر سراج الحق نے بھی اپوزیشن لیڈر کو تبدیل کرنے سے متعلق انکار کر دیا ہے۔ نجی نیوز چینل کے مطابق سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ جب کوئی اپوزیشن لیڈر کو تبدیل کرنے سے متعلق پوچھے گا تو بتائیں گے۔ اگرچہ جماعت اسلامی ، پاکستان تحریک انصاف کی حمایتی ہے مگر اس معاملے میں ابھی تک جماعت اسلامی نے تحریک انصاف کی حمایت کااعلان نہیں کیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ق)کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ تمام اپوزیشن جماعتوں کو یکجا ہو کر متفقہ فیصلے کرنے چاہئیں، سیاست میں بھی اصول ضروری ہیں، پاکستان مسلم لیگ کی اگرچہ اس وقت پارلیمنٹ میں نمائندگی کم ہے کیونکہ اسے سازش کے تحت ہرا دیا گیا لیکن یہ وہی جماعت ہے جو دو تہائی اکثریت کے ساتھ برسر اقتدار رہی اور سیاست میں اس کی اہمیت ہے۔ وہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کیلئے کوششوں کے بارے میں میڈیا کے سوالات کے جواب دے رہے تھے۔ چودھری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ بھی پارلیمنٹ نے کرنا ہے ، میرے ساتھ پی ٹی آئی کے شاہ محمود قریشی کے علاوہ پیپلزپارٹی کی جانب سے بھی رابطہ کیا گیا ہے، اگر پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کو تبدیل کرنا چاہتی ہے تو اسے ٹھوس وجوہات سامنے لانا ہوں گی لیکن فیصلوں سے پہلے مشاورت بھی ضروری ہے جو بھی فیصلہ کرنا ہو باہم بیٹھ کر مشاورت سے کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے وزارتِ عظمیٰ کیلئے شیخ رشید کا نام آیا تھا، ہم بھی ان کے حامی تھے اور اب بھی ہیں لیکن شیخ رشید کی نامزدگی کا اعلان بھی بلامشاورت کیا گیا جبکہ جماعت اسلامی کا بھی یہی کہنا تھا کہ شیخ رشید کی نامزدگی کا اعلان مشاورت سے کرنا چاہئے تھا۔ چودھری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ ایوان میں حکومت ہوتی ہے یا اپوزیشن، اپوزیشن کیلئے ضروری ہے کہ وہ اکٹھی ہو اور مل بیٹھ کر فیصلے کرے۔‎



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…